باڑہ‘ مختلف واقعات میں 1 شخص جاں بحق‘ 3 زخمی

باڑہ‘ مختلف واقعات میں 1 شخص جاں بحق‘ 3 زخمی

  

باڑہ (نمائندہ پاکستان)باڑہ تحصیل میں مختلف واقعات میں تین افراد زخمی جبکہ ایک جاں بحق ہوگیا۔باڑہ اکاخیل کے علاقے میں ایک شحص کو رات کے تاریکی میں گھر کے اندر فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ نومہ گل ولد یارمت گل رات کے وقت محوخواب تھے کہ ا س پر فائرنگ کر دی گئی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ جبکہ دوسرے واقعے میں برقمبر خیل میں موٹر سائیکل حادثہ میں تین افراد زخمی ہوئے جن میں عطاء اللہ،عرفان،عبدالرحمن شامل ہیں۔ جن کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -