حکومت صحافیوں کو تحفظ دینے میں مکمل ناکام ہو چکی،فیصل شامی

      حکومت صحافیوں کو تحفظ دینے میں مکمل ناکام ہو چکی،فیصل شامی

  

سرائے نورنگ(نمائندہ پاکستان)یلغار یونین آف جرنلسٹس پاکستان کے مرکزی چیئرمین فیصل مجیب شامی اورمرکزی صدر رحمت اللہ شباب نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ حکومت صحافیوں کو تحفظ دینے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے آئے روز صحافیوں پر پولیس کی طرف سے تشدد کے واقعات کا ہونا لمحہ فکریہ ہے۔گزشتہ روزمرکزی ترجمان غلام اکبرمروت کی جانب سے پریس ریلیزکے مطابق انہوں نے سیالکوٹ کے صحافی جنید خان بابر پر سیالکوٹ کے تھانہ اگوکی کے ایس ایچ کی تشدد اور لکی مروت میں صحافی خلیل حیدر پرسی ٹی ڈی پولیس کے ڈی ایس پی کی طرف سے پستول تاننے اور موبائل چھیننے کے واقعات انتہائی قابل مذمت ہیں پولیس اپنی اصلاح کرے صحافیوں پرتشدداورڈرانادھمکانا انتہائی اوچھے ہتھکنڈے ہیں۔ ہم متعلقہ حکام سے بھر پور مطالبہ کرتے ہیں کہ واقعہ میں ملوث پولیس والوں کے خلاف کاروائی کی جائے۔ بصورت دیگر ہم احتجاج کا حق رکھتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم اعلی حکام کو متنبع کرتے ہیں کہ صحافیوں پر پولیس تشدد کے واقعات کا سدباب نہ کیا گیا تو صحافی احتجاجا پولیس تقریبات کی کورج کی ہڑتال کر دیں گی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -