حکومت عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے‘ طارق سعید میداد خیل

حکومت عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے‘ طارق سعید میداد خیل

  

سرائے نورنگ(نمائندہ پاکستان)تحریک انصاف جنوبی اضلاع کے سینئر نائب صدر طارق سعید خان میدادخیل نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کا سب سے اولین مقصد عوام کی خدمت اور ان کا معیار زندگی بلند کرنا ہے سیاست عوامی خدمت اور لوگوں سے رابطہ برقرار رکھنے کا نام ہے عوامی رابطہ مہم اور اجتماعات سے عوامی مسائل سے بہتر انداز میں آگاہ رہنے اور انہیں حل کرنے میں مدد ملتی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزیہاں میڈیا کے نمائندوں سے باتیں کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت نے ملک میں صاف ستھری سیاست متعارف کروائی ہے اور حقیقی معنوں میں عوامی محرومیوں کے ازالے اور تعمیر و ترقی کے لئے دور رس اقدامات کئے ہیں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے عوام نے روایتی سیاستدانوں کو مسترد کرکے پاکستان تحریک انصاف کو خدمت کا موقع دیا ہے اور ہم عوامی خدمت اولین ترجیح سمجھ کر پوری دیانیت داری کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں پورا کرر ہے ہیں تاکہ عوام کو مشکلات کا سامنا نہ ہو انہوں نے مزید کہاکہ تحریک انصاف کی مرکزی اورصوبائی حکومت صوبے کے پسماندہ اضلاع کی ترقی اور خوشحالی پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -