احساس ایمرجنسی ریلیف پیکیجز کی تقسیم کیلئے جامعہ سیکورٹی پلان تشکیل

    احساس ایمرجنسی ریلیف پیکیجز کی تقسیم کیلئے جامعہ سیکورٹی پلان تشکیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تخت بھائی (تحصیل رپورٹر) مردان پولیس کی جانب سیاحساس ایمرجنسی ریلیف پیکیجز کی تقسیم کیلئے جامعہ سیکورٹی پلان تشکیل دی گئی ہے۔حفاظتی انتظامات کے تحت ضلع بھر میں 111 ڈسٹریبیوشن پوائنٹس پر 500 کے قریب پولیس افسران و جوانان تعینات کئے گئے ہیں،ضلع بھر میں پولیس پیٹرولنگ موبائلز کے ساتھ ساتھ پاک آرمی کی پیٹرولنگ ٹیمیں بھی ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او سجادخان کی خصوصی احکامات پر احساس ایمرجنسی ریلیف پروگرام کی ادائیگیوں کے لئے جامعہ سیکورٹی پلان تشکیل دی گئی ہے جسکے تحت ضلع بھر میں 111 ڈیسٹریبیوشن پوائنٹس پرسیکورٹی،لوگوں کا آپس میں فاصلہ رکھنے اور ہجوم کے انتظام کے لئے 500 کے قریب پولیس افسران وجوانان ڈیوٹی پر تعینات کئے گئے ہیں نیز پولیس موبائل پیٹرولنگ کے ساتھ ساتھ پاک آرمی کی پیٹرولنگ ٹیمیں بھی اپنی ڈیوٹی سرانجام دے رہی ہیں جبکہ کسی بھی ناخوشگوار حالات سے نمٹنے کے لئے ریپیڈ رسپانس فورس کے جوان اور بی ڈی ڈیو ٹیمیں بھی اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔اس حوالے سے ڈی پی او سجادخان نے عوام سے درخواست کی ہے کہ صرف وہ لوگ ڈیسٹریبیوشن پوائنٹس پر تشریف لائیں جنکو بذریعہ فون اطلاع دی جائے،دھوکہ دہی اور فراڈ کے مرتکب عناصر کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی، موجودہ حالات کرونا وائرس خدشات کے پیش نظر غیر ضروری رش اور ہجوم بنانے سے گریز کریں اور حکومتی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے اپنی اور دوسروں کے حفاظت کو یقینی بنانے میں پولیس اور دیگر سیکورٹی اداروں کے ساتھ تعاون کریں۔