ڈی سی فہد وزیر کا احساس پروگرام کے مختلف پوائنٹس کا دورہ

ڈی سی فہد وزیر کا احساس پروگرام کے مختلف پوائنٹس کا دورہ

  

ٹانک(نمائندہ خصوصی) ڈپٹی کمشنرٹانک فہدوزیر نے احاس پروگرام کے تحت ٹانک میں رقم کی ادائیگی کے مختلف پوائنٹ کا دورہ کرکے پانی، بجلی، انٹرنیٹ، واش رومز اور سیکورٹی کے ساتھ دیگر سہولیات کا بھی جائزہ لیا، سنٹرز پر موجود تمام عملے کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کورونا سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر پر ہر حال میں عمل پیراہ ہوں اور عوام کو بھی اس کی تلقین کریں اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے عملے پر واضح کیا کہ رقم کی ادائیگی عوام کو یقینی بنائیں اور حکومت کی جانب سے مقرر شدہ رقم سے کم دینے کی صورت میں ملوث اہلکار کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔ اس موقع پر انکے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر ٹانک جناب حمید آفریدی اور ڈی ایس پی عمردراز بھی موجود تھے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -