ہنگو میں کرونا کے 9زیر علاج مریضوں میں سے 4صحت یاب

ہنگو میں کرونا کے 9زیر علاج مریضوں میں سے 4صحت یاب

  

ہنگو(بیورو رپورٹ) ہنگو میں کوروناکے 9زیر علاج مریضوں میں سے 4صحت یاب،ڈی ایچ کیو میں کورونہ کے 9 مریض زیر علاج تھے جن کے چند روز قبل پازیٹو رپورٹس آئیں،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عرفان محسودنے بتایا کہ 10 اپریل کو پانچ مریضوں کے ٹیسٹ کے لیے نمونے پشاور بھجوائے گئے،پانچ میں سے چار افراد کے رزلٹ نیگیٹو آئے جنہیں ہسپتال سے کسٹ کیمپس قرنطینہ مرکز منتقل کر دیا گیا ہے۔ اے ڈی سی عرفان محسود نے بتایا کہ مطابق سات دن بعد پھر ان کا ٹیسٹ کیا جائے گا اور دوسری نیگیٹو رپورٹ آنے کی صورت میں انہیں اپنے علاقوں میں جانے کی اجازت دے دی جائے گی۔ عرفان محسود نے مزید بتایا کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں اب پانچ کورونہ کے مریض زیر علاج ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -