الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے 8 ایمبولینس انتظامیہ کے حوالے

      الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے 8 ایمبولینس انتظامیہ کے حوالے

  

سخاکوٹ(نمائندہ پاکستان) کرونا وائرس سے بچاؤ اور حفاظتی اقدامات کے لئے الخدمت فاؤنڈیشن ملاکنڈ نے 8ایمبولینس ضلعی انتظامیہ ملاکنڈ کے حوالہ کرکے 500سے زائد رجسٹرڈ رضاکارمیدان میں اُتاردئیے ہیں جبکہ مختلف گاؤں کے سطع پر بننے والے الخدمت کمیٹیوں کے 2500ممبران ضلع بھر کے تمام یونین کونسلوں اور ویلج کونسلوں میں آگاہی اور صفائی مہم میں مصروف ہیں اور مستحقین کی لسٹیں تیار کئے ہیں۔کرونا وائرس اور لاک ڈاؤن سے متاثرہ ضلع ملاکنڈکے تقریبأئ 2000 خاندانوں میں فوڈز پیکیجز جبکہ 9ہزار سے زائد حفاظتی ماسک اور سنیٹائزر تقسیم کئے گئے ہیں۔لاک ڈاؤن سے متاثرہ ہونے والے سفید پوش خاندانوں کے گھروں کو امدادی راشن پہنچا ئی گئی ہے۔ امدادی راشن اور دیگر سامان کے فراہمی کے تفصیلات جماعت اسلامی تحصیل درگئی کے امیر مولانا جمال الدین اور الخدمت فاؤنڈیشن ملاکنڈ کے ضلعی صدر سہیل احمد خٹک نے دارالعلوم تعلیم القرآن سخاکوٹ میں پریس کانفرنس کے دوران بیان کئے۔ اس موقع پر جماعت اسلامی تحصیل درگئی کے جنرل سیکرٹری فضل وہاب، الخدمت سخاکوٹ سرکل کے صدر مصطفی گل، خلیل خان اور ضلعی سیکرٹری اطلاعات خیر الرحمان بھی موجود تھے۔ضلعی صدر سہیل احمد خٹک اور جماعت اسلامی کے تحصیل امیر مولانا جمال الدین نے کہا کہ مصیبت اور مشکل کے اس گھڑی میں کراچی سے لیکر چترال تک الخدمت فاؤنڈیشن کے رضاکار خدمت خلق کے جذبے کے تحت عملی میدان میں ہیں اور سخت حالات کے باوجود مصیبت زدہ بہن بھائیوں کو اکیلا نہیں چھوڑا ہے اور انشاء اللہ مستحق خاندانوں، یتیموں اور بیواؤں سمیت دیگر ضروت مندوں کو راشن فراہمی اور دیگر خدمات کا سلسلہ رمضان المبارک اور عید میں بھی جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ بے لوث خدمت کی وجہ سے عوام کا الخدمت فاؤنڈیشن پر اعتماد مذید بڑھ گیا ہے اور پوری قوم بشمول سیاسی جماعتیں اور فلاحی تنظیمیں بھی الخدمت کے خدمات کے متعرف ہیں کیونکہ الخدمت فاؤنڈیشن ایک منظم ادارہ ہے جو سیاسی وابستگیو ں اور تفریق سے بالاتر ہو کر عملی میدان میں عوام کی خدمت کررہی ہے اور پوری قوم پر اس ادارے پر فخر ہے۔ ضلعی صدر سہیل احمد خٹک نے کہا کہ تھانہ میں 56کمروں پر مشتمل آغوش سنٹر کو کرونا وائرس کے مریضوں کے لئے قرنطینہ سنٹر بنایا گیا ہے جس میں الخدمت فاؤنڈیشن کے رضاکار دن رات خدمت کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اب تک ملاکنڈ میں 2ہزار سے زائد حفاظتی گلوزتقسیم کئے جاچکے ہیں جبکہ بہت جلد حفاظتی کٹس بھی درگئی اور بٹ خیلہ ہسپتال کے عملے کے حوالہ کئے جائینگے کیونکہ ضلع ملاکنڈ کے میڈیکل سٹاف اور ڈاکٹرو کو حفاظی کٹس کی اشد ضرور ت ہے جو کہ انہیں فری اف کاسٹ دئیے جائینگے۔انہوں نے کہا کہ اب تک ایک سو پچاس سے زائد مساجد میں اینٹی وائرس سپرے اور صفائیاں کئے گئے ہیں۔ مولانا جمال الدین اور سہیل احمد خٹک نے مخیر حضرات سے بھی اپیل کی کہ مشکل اور مصیبت کے اس گھڑی میں اپنے مسلمان بہن بھائیوں اور ہم وطنوں کیساتھ بھر پور تعاون کریں اور الخدمت فاؤنڈیشن کے ساتھ ملکر دکھی انسانیت کی خدمت میں حصہ لیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -