شہری دفاع ضلع ہنگو کا یونین کونسل کی سطح پر رضاکاروں کی ٹیم بنانے کا فیصلہ

شہری دفاع ضلع ہنگو کا یونین کونسل کی سطح پر رضاکاروں کی ٹیم بنانے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ہنگو(بیورو رپورٹ)شہری دفاع ضلع ہنگو کا یونین کونسل کی سطح پر رضاکاروں کی ٹیم بنانے کا فیصلہ۔کورونا وائرس کے خلاف احتیاطی تدابیر ہو یا کہ غریب اور بے روزگار افراد کو راشن پہنچانا ہو شہری دفاع کے رضاکاروں نے دن رات ایک کرکے خدمات کی ایک اعلیٰ مثال قائم کردی ہے۔ ان خیالات کا اظہار شہری دفاع ضلع ہنگو کے انچارج عبدالقدوس نے سابقہ بلدیاتی نمائندوں اور ٹل کے سماجی شخصیات کے ساتھ ملاقات میں کیا۔ ملاقات میں سابقہ ناظمین، سماجی شخصیات سمیت رضاکاروں کے چیف وارڈان رفیق بادشاہ، ڈپٹی چیف ہارون بنگش، انسٹرکٹر جمشید اور انسٹرکٹر شہباز خان بھی موجود تھے۔ عبدالقدوس کا کہنا تھا کہ صوبائی سیکرٹری ریلیف اور ڈائریکٹر سول ڈیفنس فہد اکرام قاضی کی خصوصی ہدایات پر ہم نے ضلع ہنگو کے اُنیس یونین کونسل میں تین ہزار نئے نوجوان اور تعلیم یافتہ افراد رضاکارانہ طور پر لے رہے ہیں۔انہوں نے سماجی شخصیات سمیت سابقہ بلدیاتی نمائندوں سے تعاون کی اپیل کی ہے۔ اس موقع پر چیف وارڈن رفیق بادشاہ نے بتایا کہ گذشتہ ایک ماہ میں ضلع ہنگو کے تمام یونین کونسلز میں ہزاروں خاندانوں کو کورونا وائرس سے بچاو اور احتیاطی تدابیر کے حوالے سے اگاہی مہم چلائی ہے اس کے علاوہ ہزار سے زائد خاندانوں کو راشن دیا ہے جس میں صوبائی سیکرٹری ریلیف اور ڈائریکٹر فہد اکرام قاضی سمیت مخیر حضرات کے تعاون کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ اور اس طرح مذید غرباء میں راشن تقسیم کرنا کا ارادہ ہے۔ڈپٹی چیف ہارون بنگش نے کہا کہ عالمی وباء سے دیگر ممالک کی طرح پاکستانی قوم کو بھی عظیم آزمائش کا سامنا ہے لیکن پاکستانی اداروں کے ساتھ قوم کا تعاون نہایت قابل تحسین ہے خصوصاً ضلع ہنگو عوام نے شانہ بشانہ سول ڈیفنس اور ہیلتھ سمیت ضلعی انتظامیہ کا بھرپور ساتھ دیا ہے۔ اس موقع پر سابقہ ناظمین اور سماجی شخصیات نے شہری دفاع ڈسٹرکٹ انچارج سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور ہریونین کونسل میں رضاکاروں کی تنظیم بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ ملاقات کے بعد انچارج سول ڈیفنس نے ناظمین اور دیگر افراد میں ہینڈ سینی ٹائزر بھی تقسیم کئے۔