وزیراعظم کے وژن کے مطابق احساس پروگرام کا آغاز ہو چکا: مراد سعید

وزیراعظم کے وژن کے مطابق احساس پروگرام کا آغاز ہو چکا: مراد سعید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور (سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر مراد سعید نے ا پنے ایک بیان میں کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کیمطابق احساس پروگرام کا آغاز ہوچکا ہے جس کو دوسو ارب روپے مختص کئے اور با عزت طریقے سے لاک ڈاؤن او ر کورونا سے متاثر غریب خاندانو ں میں فی خاندان بارہ ہزار روپے تقسیم کا سلسلہ جاری کیا ہے وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ یہ پروگرام انتہائی غریب، یتیموں، بیواؤں، بے گھر، معذور، وہ افراد جو طبی سہولیات سے محروم ہیں، بے روزگار، غریب کسان، مشدور، بیمار یا غذائیت کی کمی کا شکار، غریب گھرانوں سے تعلق رکھنے والے طالبعلم اور غریب خواتین و بزرگ افراد جو موجودہ حالات میں متاثر ہورہے ہیں ان کے مشکلات کے حل کے لئے ملک کے تاریخ کے سب سے بڑے ریلف پیکج کا اعلان کیا ہے وفاقی وزیر مراد سعید نے ضلع سطح پر تمام ڈپٹی کمشنر کو کیش کی تقسیم میں غریب عوام کے پیسوں سے غیر قانونی کٹوتی کے روک تھام کے لیے فوری اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے وفاقی وزیر مراد سعید کو سوات کے عوام نے شکایت کی تھی کہ کیش رقم کے وصولی پر ان سے 200 سے لیکر 300 تک غیر قانونی کٹوتی کی جاتی ہے جس پر وفاقی وزیر مراد سعید نے فوری ایکشن لیتے ہوئی ڈپٹی کمشنر سوات کو ہدایات جاری کی ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم نے فوری ایکشن لیتے ہوئے تحصیل کبل میں ریٹالیر خان سلیم کو عوامی شکایات پر غیر قانونی کٹوتی کی الزام میں فوری گرفتار کرکے حوالات میں بند کر دیا گیا۔

ٓژ