سوئی ناردرن گیس کمپنی کا کرونا ریلیف سرگرمیوں کیلئے 38ملین کااعلان

  سوئی ناردرن گیس کمپنی کا کرونا ریلیف سرگرمیوں کیلئے 38ملین کااعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (این این آئی) سوئی ناردرن گیس کمپنی نے کورونا ریلیف سرگرمیوں کے لیے 38ملین روپے عطیہ کرنے کا اعلان کردیا۔ سوئی ناردرن گیس کمپنی سی ایس آر پروگرام کے تحت عطیے کی بورڈ آف ڈائریکٹرز نے منظوری دے دی۔ ترجمان سوئی ناردرن گیس کمپنی کے مطابق سوئی ناردرن کمپنی کی جانب سے 19ملین روپے وزیراعظم پاکستان کے کورونا ریلیف فنڈ میں جمع کروائے جائیں گے جبکہ حفاظتی و طبی آلات کی خریداری کے لیے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو 19ملین روپے دیے جائیں گے۔
سوئی ناردرن گیس کمپنی