تیمرگرہ‘ عوام نے اپنی مدد اپ کے تحت پھا ٹک لگاکر گاؤں کو جانیوالے راستے سیل کر دئیے

تیمرگرہ‘ عوام نے اپنی مدد اپ کے تحت پھا ٹک لگاکر گاؤں کو جانیوالے راستے سیل ...

  

تیمرگرہ (بیورورپورٹ) لوئر دیر یوسی رباط اور خال میں لو گوں نے اپنی مدد اپ کے تحت پھا ٹک لگاکر گاوں کے جانے والے راستے سیل کر دئے دیگر علاقوں کے لوگوں کی داخلہ پر پابندی عائد۔ تفصیلات کے مطابق کو رونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لئے تحصیل خال اور رباط میں عوام نے پولیس کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے مختلف مقا مات پر پھا ٹک لگا دئے ہیں جس پر رضا کا روں کی پہرہ لگا دیا گیا داخل ہونے والوں کو سنیٹائزر لگا یا جارہا ہے جبکہ دوسرے علاقوں کے لوگوں کے دا خلے پر پابندی لگا دی گئی ہے جبکہ ایس ایچ او مہران خان نے عوام پر زر دیا کہ وہ گھروں تک محدود رہے اور بازاروں کو جانے سے گریز کریں کیونکہ سماجی فاصلے رکھنے سے ہی کو رونا سے بچایا جا سکتا ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -