گڈزٹرانسپورٹ کا سندھ میں بھی ہوٹلز کھولنے کا مطالبہ

  گڈزٹرانسپورٹ کا سندھ میں بھی ہوٹلز کھولنے کا مطالبہ

  

کراچی(این این آئی)گڈز ٹرانسپورٹرز نے پنجاب کی طرح سندھ میں بھی ہائی ویز پر فورا ہوٹلز کھولنے کا مطالبہ کیا ہے۔گڈز ٹرانسپورٹرز نے کہاکہ پاکستان بھر کے گڈز ٹرانسپورٹرز کو اس وقت سنگین مسائل درپیش ہیں جہاں ہیوی گاڑیوں کے ڈرائیورز بھوکے پیاسے 2 دو دن ہائی ویز پر گاڑیاں چلارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سندھ بھر کے ہائی ویز پر سہولتوں کا فقدان ہے، جس کے باعث ہیوی گاڑیوں کے ڈرائیورز کی بڑی تعداد ہائی ویز پر بے یار و مدد گار ہے اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے ہائی ویز پر کسی قسم کی سہولتیں مہیا نہیں کی ہیں،گڈز ٹرانسپورٹر نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیاکہ پنجاب کی طرح سندھ میں بھی ہائی ویز پر فورا ہوٹلز کھولے جائیں تاکہ ڈرائیوز اپنی ذمے داریاں بحسن طریقے سے انجام دے سکیں۔

ہوٹلز مطالبہ

مزید :

پشاورصفحہ آخر -