لاک ڈاؤن میں فٹبال کھیلنے والے 12افراد گرفتار

لاک ڈاؤن میں فٹبال کھیلنے والے 12افراد گرفتار

  

کراچی(کرائم رپورٹر)کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لیے کیے گئے لاک ڈاون کے دوران کراچی کے علاقے قائد آباد میں فٹ بال کھیلنے والے 12 افراد کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق قائد آباد میں احسان گراؤنڈ، حقانی دربار، نیو مظفر کالونی میں کارروائیاں کی گئیں۔یہ کارروائیاں لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف کی گئیں جس کے دوران 12 افراد کو گرفتار کیا گیا۔گرفتار کیے گئے یہ 12 افراد پابندی کے باوجود فٹ بال کھیلنے میں مصروف تھے اور حکومتِ سندھ کی جانب سے کیے گئے لاک ڈاون کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے تھے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -