ٹڈی دل بھی کورونا کی طرح خطرناک ہے، اسماعیل راہو

ٹڈی دل بھی کورونا کی طرح خطرناک ہے، اسماعیل راہو

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ حکومت نے ٹڈی دل کے خاتمے لئے وفاق کی جانب سے فضائی اسپرے نہ کرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹڈی دل بھی کورونا کی طرح خطرناک ہے وفاق صورتحال کو سمجھے. صوبائی وزیر زراعت محمد اسماعیل راہو نے مزید کہا کہ ضلعہ گھوٹکی میں ٹڈی دل آچکا ہے,لیکن وفاق کی جانب سے فضائی اسپرے شروع نہ ہوسکا, گھوٹکی میں ٹڈی دل کے خاتمے کہ لئے محکمہ زراعت کے جانب سیاسپریجا ری ہے, سندھ کا پورا ریگستانی علاقہ ٹڈی دل کی لپیٹ میں ہے. انہوں نے کہا کہ لاکھوں ایکڑ کے رقبے میں ٹڈی دل کے بچے اور انڈے موجود ہیں,پاکستان کو کورونا وائرس کے ساتھ ساتھ ٹڈی دل کا بھی سامنہ کرنا پڑیگا. وزیرزراعت نے کہا کہ ٹڈی دل کا خاتمہ فضائی اسپرے سے ہی ممکن ہے, ڈیزرٹ لوکسٹ اور فضائی اسپرے فقط وفاقی حکومت کا مینڈیٹ ہے, منسٹری آف فوڈ سکیور ٹی نے وزیراعظم کی موجودگی میں واعدہ کیاتھاوفا نہ ہوا,6 مارچ کے اجلاس میں اعلان کیا گیا کہ اپریل کے پہلے ہفتے میں فضائی اسپرے شروع ہو چکا ہوگا. انہوں نے کہاکہ سب سے پہلے بلوچستان اور سندھ میں اسپرے ہونا تھا, ٹڈی دل مکئی اور کپاس سمیت غذائی اجناس کی فصلو ں پرحملہ آور ہوگی, ناقابل تلافی نقصان ہوسکتا ہے, سندھ میں بارشوں کی وجہ سے ٹڈی دل کے لئے موسم سازگارہوگا, وفاق کی لاپرواہی کی وجہ سے گزشتہ سال بھی فصلوں کونقصان پہنچا تھا, محکمہ پلانٹ پرو ٹیکشن اگر کام نہیں کرسکتا تو اسے بند کر دیا جائے. صوبائی وزیر نے کہا کہ پلانٹ پروٹیکشن کی چند پرانی گاڑیاں کچھ نہیں کرسکتی, ٹڈی دل کے ممکنہ تباھ کاری کو نظراندازن نہیں کیا جاسکتا, ٹڈی دل سے نمٹنے کے لئے وفاق تیاری کرے ورنہ کاشتکا روں کی فصلیں تباھ ہوجائیں گی. انہوں نے کہا کہ اس بار اگر فصلوں کو نقصان پہنچا تو اس کی ذمہ دار بنی گالا سرکارہوگی.

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -