ترکی کی خشک میوہ جات کی 723 ملین ڈالر کی برآمدات
انقرہ (اے پی پی)ترکی نے خشک میوہ جات کی برآمد سے 8 ماہ کے دوران 723 ملین ڈالر کا زرمبادلہ کمایا جن میں امریکا سب سے بڑا خریدار رہا۔ترک ڈرائی فروٹ گروپ کی جانب سے جاری حالیہ رپورٹ کے مطابق اگست 2019 ء سے مارچ 2020 ء (8 ماہ)کے دوران 100 سے زیادہ ملکوں کو خشک میوہ جات برآمد کیے گئے جن سے 723 ملین ڈالر سے زیادہ زر مبادلہ حاصل ہوا، جن میوہ جات کی برآمد کی گئی ان میں خشک خوبانی، کشمش اور خشک انجیر نمایاں ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ سب سے زیادہ آمدنی خشک خوبانی کی برآمد سے ہوئی جس کا حجم 78 ملین ڈالر رہا۔
خشک میوہ جات کی سب سے زیادہ خریداری امریکا نے کی جس نے آٹھ ماہ کے دوران صرف 26 ملین ڈالر کی خشک خوبانی درآمد کی،دوسرا بڑا خریدار جرمنی رہا جس نے 18 ملین کی خشک خوبانی درآمد کی جبکہ فرانس 17 ملین ڈالر کی خشک خوبانی خرید کر تیسرا بڑا خریدار رہا۔