کرکٹ اور سکواش کے لیجنڈ ز بھی امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لینے نکل آئے

      کرکٹ اور سکواش کے لیجنڈ ز بھی امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لینے نکل آئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہر قائد میں سخت لاک ڈاؤن میں کرکٹ اور اسکواش کے لیجنڈز بھی امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لینے نکل آئے۔سابق کپتان جاوید میاں داد اور سابق اسکواش چیمپئن جہانگیر خان نے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے مرکزی دفتر کا دورہ کیا، لیجنڈری کھلاڑیوں نے کے کے ایف کی امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیتے ہوئے فلاحی خدمات کو سراہا۔کرکٹ اور اسکواش کے سابق بڑے کھلاڑیوں نے ایم کیو ایم کے رہنما عامر سے خان سے ملاقات کی، اس موقع پر عامر خان نے اسپورٹس کے لیجنڈز کو بتایا کہ خدمت خلق فاؤنڈیشن کے پاس مستحقین کا مکمل ڈیٹا موجود ہے جس کے تحت ان تک پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں، اب تک کراچی اور حیدرآباد میں ایک لاکھ راشن تقسیم کر چکے ہیں۔کے کے ایف کے ٹرسٹی عامر خان نے کہا کہ گزشتہ روز ضلع شرقی کی سیل ہونے والی گیارہ یوسیز میں بھی امداد پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔جاوید میاں داد نے اس موقع پر کہا کہ موجودہ صورت حال میں انسانیت کی خدمت ہی اصل مشن ہے، خوشی ہے کراچی کے لوگ دل کھول کر عطیات دے رہے ہیں۔ اسکواش چیمپئن جہانگیر خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ سیاست کا وقت نہیں سب کو مل کر اپنے پاکستانی بھائیوں کی مدد کے لیے آگے آنا ہوگا۔