لاک ڈاؤن،شہری ذہنی دباؤ اور چڑچڑے پن میں مبتلا ہونے لگے

  لاک ڈاؤن،شہری ذہنی دباؤ اور چڑچڑے پن میں مبتلا ہونے لگے

  

کراچی(این این آئی)کورونا لاک ڈاؤن کے باعث کئی روز سے گھروں میں محصور شہری ذہنی دباؤ، چڑچڑا پن، ڈپریشن سمیت مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے، اکثر شہری بے خوابی کا شکار ہوکر نیندآور گولیاں کھانے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ماہرین نفسیات نے کورونا کی وجہ سے شہریوں میں نفسیاتی عوارض، ذہنی مسائل کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں میں آگاہی نہ ہونے پر مسائل بڑھ رہے ہیں۔ ماہرین نے حکومت کوتجویز دی ہے کہ حفاظتی اقدامات مزید سخت کرتے ہوئے پارکس، کھیل کے میدانوں کو کھول کرصحت مند سرگرمیوں کی اجازت دی جائے۔میڈیا پر اس ضمن میں پروگرام ترتیب دیئے جائیں۔ مسلسل لاک ڈاؤن اور گھروں میں مقید رہنے والے بیشتر شہریوں نے اپنی تشویش اورکورونا کے خوف کے باعث اپنے پیاروں کے بڑھتے ہوئے ذہنی مسائل ومشکلات سے آگاہ کیا۔شہریوں نے بتایاکہ پہلے مہنگائی،بیروز گاری سمیت دیگر مسائل کی وجہ سے پریشانی سے دوچار تھے اب مسلسل لاک ڈاؤن اور کورونا کے خوف نے اس میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -