سلا روا ہن سے جلالپور پیر والا تک ،100سے زائد علاقوں میں بڑے پیمانے پر تباہی، متاثرین لاوارث

سلا روا ہن سے جلالپور پیر والا تک ،100سے زائد علاقوں میں بڑے پیمانے پر تباہی، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (سپیشل رپورٹر) انہار انتظامیہ کی غفلت کے باعث دریائے (بقیہ نمبر52صفحہ6پر)

چناب میں حالیہ سیلابی ریلے کے باعث ملتان اور مظفر گڑھ کے بیٹ کے علاقوں میں تباہی ہوئی۔ملتان کے علاقے سلارواہن سے لیکر جلالپور پیروالا تک دریائی بیٹ کے سو سے زائد مواضعات میں کاشتہ گندم سبزیوں اور چارے کی فصلیں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں بیٹ کے مکین بے یار ومددگار ہوکر رہ گئے۔تفصیل کے مطابق دریائے چناب میں ڈیڑھ لاکھ کیوسک کے سیلابی ریلے سے ملتان میں سلارواہن کے بیٹ سے لیکر جلالپور پیروالا کے بیٹ تک کھڑی فصلیں تباہ ہوگئی ہیں جبکہ بیٹ کے مکین بے سروسامانی کے عالم میں بے یارومددگار ہوکر رہ گئے ہیں۔محکمہ مال اور محکمہ زراعت کے مطابق دریائے چناب میں مذکورہ سیلابی ریلے سے ضلع ملتان میں تقریباًسو سے زائد مواضعات میں سیلابی پانی کے باعث تباہی پھیلی ہے تاہم کسی فلڈبند کو کوئی نقصان نہیں پہنچااور نہ ہی سیلابی پانی فلڈ بند سے باہر نکلا ہے۔یہاں پریشان کن امریہ ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بیٹ کے مکینوں کیلئے کسی قسم کی امدادی کاروائیاں عمل میں نہیں لائی گئیں جس کے باعث متاثرین اپنی مدد آپ کے تحت نقل مکانی سے لیکر بحالی کے کاموں میں مصروف لگے نظر آتے ہیں۔واضع رہے کہ یکم اور دو نمبر کی درمیانی شب دریائے چناب میں آنے والے سیلابی ریلے بارے مقامی لوگوں کا محکمہ آبپاشی اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کوئی پیشگی اطلاع نہیں دی گئی تھی جس کے باعث ان علاقوں خصوصاً قاسم بیلہ،محمد پور گھوٹہ،بھکری،شیر شاہ،اور ملحقہ بیٹ کے علاقوں میں بڑے پیمانے پر کاشتہ سبزیوں جن میں اروی،دھنیا موسم گرما کی سبزیاں اور گندم کی فصل سب سے زیادہ متاثر ہوئی،بیٹ کے متاثرہ مکینوں نے حکومتی ارباب اختیار سے متاثرہ علاقوں کا فوری سروے کروانے اور امدادی پیکچ جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
تباہی