ملتان میں آپریشن‘ یزمان سے اغوا ہونیوالی بچی ایمان فاطمہ بازیاب

  ملتان میں آپریشن‘ یزمان سے اغوا ہونیوالی بچی ایمان فاطمہ بازیاب

  

ملتان (نیوز رپورٹر)ملتان پولیس نے ڈیڑھ سال قبل اغواء ہونے والی 7 سالہ ایمان فاطمہ کو بازیاب کروا لیا گیا ہے۔ڈیڑھ سال قبل 7 سالہ ایمان فاطمہ کو ڈسٹرکٹ بہاولپور کے علاقہ یزمان سے اغواء کیا گیا تھا جس کا تھانہ صدر یزمان ضلع بہاولپور میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔سٹی پولیس آفیسر ملتان محمد زبیر دریشک نے ملزمان کو گرفتار کرکے بچی کو بازیاب کروانے کا حکم دیا۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن ملتان رب نواز تلہ کی رہنمائی میں ایس پی گلگشت ڈویڑن احمد نواز شاہ (بقیہ نمبر54صفحہ6پر)

کی زیر نگرانی، ڈی ایس پی سرکل نیو ملتان شہزاد منظور کی سربراہی میں ایس ایچ او سیتل ماڑی انسپکٹر محمد اشرف نے انچارج سی آئی اے انسپکٹر محمد اکرم اور سی آئی اے کی دیگر ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرکے بچی کو بازیاب کروایا۔ ملزم عبدالرزاق کو گرفتار کرکے اس کی نشاندہی پر 7 سالہ ایمان فاطمہ کو بازیاب کروایا گیا۔ ملزم یزمان میں بچی کے والدین کے پڑوس میں ایک گھر میں ملازمت کرتا تھا۔جس نے باقاعدہ منصوبہ بندی اور فروخت کرنے کی غرض سے بچی کو اغواء کیا۔۔ والدین نے انتہائی خوشی کا اظہار کیا اور سی پی او ملتان اور ملتان پولیس کا شکریہ ادا کیا ہے۔

بازیاب

ا

مزید :

ملتان صفحہ آخر -