ترجمان پنجاب حکومت سمیرا ملک کا مختلف سنٹرز کا دورہ

ترجمان پنجاب حکومت سمیرا ملک کا مختلف سنٹرز کا دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاول پور(بیورورپورٹ‘ڈسٹرکٹ رپورٹر) ترجمان حکومت پنجاب برائے جنوبی پنجاب سمیراملک نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خطرے کے سبب جاری موجودہ لاک ڈاؤن سے متاثرہ غریب، مستحق اور دیہاڑی دار طبقہ کی مالی امداد کے لئے ملک بھر کی طرح بہاول پور ضلع میں بھی وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے احساس کفالت پروگرام کے تحت پونے دو لاکھ مستحق خاندانوں میں 12000/-روپے فی کس کے حساب سے نقد امدادی رقم کی تقسیم کا عمل (بقیہ نمبر38صفحہ7پر)

جاری ہے۔یہ بات انہوں نے بہاول پور شہر میں احساس کفالت پروگرام کے تحت مستحق افراد کو امدادی رقوم کی ترسیل کے لئے قائم مختلف سنٹرز کے معائنہ کے موقع پر بتائی۔ترجمان پنجاب حکومت نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے شروع کئے گئے احساس کفالت پروگرام کے تحت اب تک ضلع بھر میں 33کروڑ 29لاکھ 82ہزار روپے مستحق خاندانوں میں تقسیم کئے جاچکے ہیں جبکہ بہاول پور شہر میں ایک دن میں 1161افراد میں 1کروڑ 98لاکھ 69ہزار روپے تقسیم کئے گئے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ احساس کفالت پروگرام کے پہلے مرحلے میں ضلع بہاول پور میں بے نظیر انکم اسپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ 1لاکھ 10ہزار افراد کو رواں دس روز کے دوران یہ امدادی رقم دی جارہی ہے۔ ترجمان پنجاب حکومت برائے جنوبی پنجاب سمیر املک نے مزیدبتایا کہ حکومت کی جانب سے شروع کئے گئے احساس کفالت پروگرام کے تحت امدادی رقم مستحق خاندانوں کو پہنچانے کے لئے بہاول پور شہر میں 9سرکاری سکولوں میں 34 کاؤنٹرز بنائے گئے ہیں جبکہ بہاول پور ضلع میں 36سکولوں میں 122کاؤنٹرز قائم کئے گئے ہیں اور امدای رقم شفاف طریقے سے مستحق خاندانوں میں تقسیم کی جارہی ہے۔
دورہ