لاک ڈاؤن: ایسٹر تقریبات منسوخ‘ آن لائن سس ٹم کے تحت عبادات‘ سردار مہندر پال سنگھ کی طرف سے مسحی برادری کو مبارکباد
ملتان‘ وہا ڑی (سٹی رپورٹر‘ بیورو رپورٹ‘ نامہ نگار) ملک بھر سمیت ملتان و گردونواح میں مقیم مسیحی برادری نے گذشتہ روز ایسٹر کا مذہبی تہوار حکومتی ہدایات کے مطابق سادگی کے ساتھ گھروں میں انفرادی عبادت کرکے (بقیہ نمبر49صفحہ6پر)
منایا ایسٹر کے موقع پر ملتان شہر کے بیشتر چرچز میں خاموشی چھائی رہی جبکہ فادر اور پادری صاحبان نے اپنے چند مخصوص افراد کے ہمراہ یسٹر کی مختصر عبادت کروائی جبکہ دیگر مسیحی برادری کے افراد نے آن لائن سسٹم کے تحت عبادت میں حصہ لیا کرونا وائرس کے باعث مسیحی آبادی والے علاقوں میں مختصر سی چہل پہل بھی دیکھنے میں آئی تاہم کئی خاندانوں نے گھر سے باہر نکلنے سے گریز کیا ایسٹر کے موقع پر مسیحی برادری کی جانب سے دنیا بھر خصوصاً پاکستان کی سلامتی اور کورونا سے بچاؤ کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مسیحی آبادی والے علاقوں میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے انسانی حقوق و اقلیتی امور سردار مہندر پال سنگھ نے مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد دی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ اقلیتی برادری نے وطن عزیز کی تعمیرو ترقی میں اہم کردار اداکیا ہے ان کی خدمات کو ہم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔پاکستان میں اقلیتوں کو تمام حقوق دیے گئے ہیں اور اقلیتوں کو ملک بھر میں مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے۔جس طرح مسیح برادری نے کرو نا کی وجہ سے انتہائی ذمہ داری کا ثبوت دیتے ہوئے ایسٹر کے تہوار کو سادگی سے منایا اور سوشل ڈسٹینسنگ کی بہترین مثال قائم کی اور اپنی عبادات کو گھروں تک محدود رکھا۔اس پر ان کو سراہتے ہیں۔سردار مہندر پال سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان بھی اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنارہے ہیں۔ہم اقلیتوں کو بھی ان کی مکمل حمایت کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی مودی سرکار نے مسلمانوں پر عرصہ حیات تنگ کردیا ہے جو زیب نہیں دیتا۔وہ وقت کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے مسلمانوں سمیت تمام اقلیتوں کو تحفظ اور ہر قسم کی آزادی دے،یہ اس کے حق میں بہتر ہے۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ میں کشمیریوں کو بھی نہیں بھولتا ان پربھارتی فاشسٹ حکومت نے ظلم کے پہاڑ توڑتے ہوئے 257 دن سے ان پر جبراًلاک ڈاؤن کر رکھا ہے جبکہ ضلع بھر میں مسیحی برادری نے ایسٹر کا تہوار بڑی خاموشی سے منا یا کورونا لاک ڈاؤن کے باعث تمام تقریبات منسوخ کر دی گئیں مسیحی برادری نے اپنے گھروں میں ہی عبادات کیں امن کمیٹی کے ممبر اور مسیحی رہنما ماسٹر ریاض اور پاسٹر گلزار مسیح نے بتایا کہ کورونا وائرس سے بچاؤ اور حکومتی احکامات پر عمل کرتے ہوئے تمام تقریبات منسوخ کر دی گئی ہیں اور چرچز کو تالے لگا دیئے گئے ہیں ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ وقاص رشید اور ڈی پی اواحسان اللہ چوہان کااور الخدمت فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کرتا ہوں انہوں نے ہماری مسیح برادری میں راشن تقسیم کیا اس موقع پر پادری وارث مسیح،پادری یو آب گل،کیپٹن نوید اختر،پادری سلامت مسیح،فادر اسحاق یعقوب،عابد عاصی،پاسٹر حیات مسیح،پادری ریاض بھی موجود تھے۔
مبارکباد