آٹا‘ چینی بحران پر ایف آئی اے کی رپورٹ سے حکومت بے نقاب ہوگئی‘ سید ذیشان اختر

  آٹا‘ چینی بحران پر ایف آئی اے کی رپورٹ سے حکومت بے نقاب ہوگئی‘ سید ذیشان ...

  

بہاول پور(بیورورپورٹ)نائب امیر صوبہ جماعت اسلامی جنوبی پنجاب سید ذیشان اختر نے کہا ہے کہ چند دن پہلے قوم کے مسیحاڈاکٹروں، نرسوں اور پیرا میڈیکل سٹاف کی عظمت کو سلام پیش کیا گیا۔ ہسپتالوں میں ڈاکٹرز و (بقیہ نمبر48صفحہ6پر)

میڈیکل سٹاف حفاظتی کٹس سے محروم ہیں۔ فرنٹ لائن پر ڈاکٹرز وائرس کا شکار ہورہے ہیں لیکن قوم کے مسیحاؤں کو حفاظتی سامان دینے کی بجائے مار، پٹائی اور تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ عمران خان حکومت قومی معاملات پر سنجیدہ نہیں، کوئٹہ واقعہ سنگ دلی ہے سپریم کورٹ نے کورنا وبا کے مقابلہ اور عام بیماریوں کے علاج پر حکومتی نااہلی و غیر سنجیدگی کو آشکارا کردیا ہے۔ان خیالات کا اطہار انہوں نے ڈاکٹرز کی تنظیم ایلومینائی کے رہنماء ڈاکٹر عارف زیدی کے دورہ الخدمت فاؤنڈیشن آفس کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈاکٹر عارف زیدی نے الخدمت فاؤنڈیشن کے امدادی کاموں پر الخدمت کی ٹیم کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ الخدمت کی تاریخ دکھی انسانیت کی خدمت سے عبارت ہے جس نے ہر کڑے وقت میں سب سے آگے بڑھ کر لوگوں کی خدمت کی۔بعدازاں سید ذیشان اختر نے میڈیا سے بات طیت کرتے ہوئے کہا کہ ایف آئی اے کی چینی آٹا بحران رپورٹ سے ظاہر ہوگیاہے کہ عمران خان حکومت نااہل، بے خبر، لاپرواہ اور ماضی کی حکومتوں کا ہی تسلسل ہے۔ آٹا چینی بحران پیدا کر کے حکومتی تعاون اور مدد سے عوام کو لوٹ لیا گیا۔ وزارتیں اور عہدے بدل کر عوام کو دھوکہ دیا جارہاہے۔ اس واردات کے ذمہ دار چند افراد اور صرف شوگر ملز اور آٹا مافیا ہی نہیں، وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار براہ راست ذمہ دار ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مافیا قانون کے کٹہرے میں آئے اور نااہل حکمران گھر جائیں۔

ذیشان اختر

مزید :

ملتان صفحہ آخر -