کمشنرہ ڈیرہ کا مختلف علاقوں کا دورہ‘ترقیاتی پراجیکٹس بروقت مکمل کرنیکا حکم

کمشنرہ ڈیرہ کا مختلف علاقوں کا دورہ‘ترقیاتی پراجیکٹس بروقت مکمل کرنیکا حکم

  

ڈیرہ غازی خان(ڈسٹرکٹ بیورورپورٹ‘ سٹی رپورٹر)کمشنر ڈیرہ غازی خان ساجد ظفر نے آر پی او عمران احمر،ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق اور دیگر افسران کے ہمراہ احساس پروگرام کے سہولت سنٹر کا معائنہ کیا۔ انہوں نے میں کفالت پروگرام کے تحت مستحقین میں امدادی رقوم کی ترسیل کے عمل کا جائزہ لیتے ہوئے کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کئے گئے احتیاطی (بقیہ نمبر36صفحہ7پر)

اور حفاظتی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔کمشنر ساجد ظفر نے مستحقین میں مالی امداد کی کی مکمل رقم کی ترسیل اور نوسربازوں کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کی ہدایات جاری کیں۔ کمشنر نے کہا کہ مستحق خواتین کا حق کسی کو مارنے نہیں دیا جائے گا۔ریٹیلرز کے ریکارڈ کا روزانہ کی بنیاد پر کراس چیکنگ کی جائے۔ علاوہ ازیں کمشنر نے افسران کے ہمراہ شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کیا انہوں نے لاک ڈوان پر عملدرآمد کی ہدایات جاری کیں انہوں نے اپنی نگرانی میں دکانیں بند بھی کرائیں۔اسسٹنٹ کمشنر صدر محمد اسد چانڈیہ بھی ہمراہ تھے۔کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ساجد ظفر نے کہا کہ واٹر سپلائی اور سیوریج کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ہوگا۔نئی سکیموں میں معیاری مٹریل کا استعمال یقینی بنایا جائے۔ایس ای پبلک ہیلتھ انجینئرنگ وسیم احمد باجوہ سے گفتگو کرتے ہوئے کمشنر نے کہا کہ چاروں اضلاع میں پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سکیموں کو معیار کے حوالے سے بہتر اور مثالی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ عوام کے اجتماعی مفاد کو سامنے رکھتے ہوئے ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کرایا جائے۔ڈیرہ غازیخان اور تونسہ میں سکیموں کو مانیٹر کیا جائے۔پائپ لائنز کی صفائی کیلئے متعلقہ محکمے ملکر کام کریں۔

حکم

مزید :

ملتان صفحہ آخر -