دفعہ 144کی خلاف ورزی‘ 25افراد پر مقدمے‘ پولیس کارروائی شروع

  دفعہ 144کی خلاف ورزی‘ 25افراد پر مقدمے‘ پولیس کارروائی شروع

  

ملتان،وہاڑی (سٹاف رپورٹر، بیورو رپورٹ، سٹی رپورٹر) دفعہ144کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں 25افراد کے خلاف مقدمات درج کرلئے ہیں۔ تفصیل کے مطابق پنجاب گورنمنٹ کی جانب سے موجودہ صورتحال کے پیش نظر کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے پنجاب بھر میں احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے عوام کی زندگیوں کے تحفظ کیلئے پورے پنجاب میں دفعہ144(بقیہ نمبر35صفحہ7پر)

نافذ کی لیکن اس کے باوجود عوام اس پر عمل پیرا ہونے سے قاصر دکھائی دئیے۔ تھانہ صدر شجاعباد پولیس نے موضع کھاکھی پنجابی سے ملزم خالق داد کو گرفتار کیا جو اپنی د کان کھول کر عوام کا رش کئے ہوئے تھا، سٹی شجاعباد پولیس نے ملزم نعمان کو قابو کیاجو اپنی پی سی او کی د کان پر لوگ کا ہجوم کئے ہوئے تھا، ملتانی دروازہ سے ملزم محمد سلیم کو حراست میں لیاگیاجس نے پابندی کے باوجود ہوٹل کھولا، سٹی جلالپور پولیس نے مضربی بازار سے ملزم عامر، عبداللہ، غلام اکبر، ناصر، بلال کو پکڑا جو اپنی اپنی د کانیں کھول کر بیٹھے تھے، مظفر آباد پولیس نے ملزم ریاض، عمران، عبدالمجید، سرفراز، میرا جان، قطب پور پولیس نے پرانا شجاعباد روڑ سے ملزم عامر، شہباز، نوید، اسماعیل، یاسر جبکہ بی زیڈ پولیس نے ماڈل ٹاون ہوٹل سے ملزم خالد، عمان، حسین، اکرام، منظور، باقر کو اکٹھے بیٹھنے پر گرفتار کیا،پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔دریں اثناء وہاڑی میں بھی دکان داروں نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کاروبار شروع کر دیئے ہیں۔

کارروائی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -