ٹاؤن کمیٹی سمہ سٹہ‘ عملہ صفائی کی تنخواہیں بند گھروں میں فاقے‘ متاثرین کااحتجاج

ٹاؤن کمیٹی سمہ سٹہ‘ عملہ صفائی کی تنخواہیں بند گھروں میں فاقے‘ متاثرین ...

  

سمہ سٹہ (نامہ نگار ) یونین کونسل ٹبہ میانی سمہ سٹہ کو ٹاون کمیٹی میں تبدیل ہوئے چار ماہ سے زائد کا عرصہ ہوگیا ہے تمام ملازمین اور عملہ صفائی بھی تعینات ہو چکے ہیں لیکن لوکل گورنمنٹ سیکرٹری پنجاب لاہور نے ابھی تک(بقیہ نمبر46صفحہ6پر)

ایک بھی گرانٹ جاری نہیں کی پچھلے دوما سے تحصیل کونسل صدر بہاولپور ملازمین عملہ صفائی کو تنخواہ دے رہا ہے ٹاون کمیٹی سمہ سٹہ اور ٹاون کمیٹی خانقاہ شریف کے ملازمین اور عملہ صفائی کو پچھلے ماہ سے تنخواہوں سے محروم رکھا ہوا ہے جین ہونے دکانداروں سے راشن ادھار لے کر بڑی مشکل سے اپنا گزر بسر کر رہے ہیں جبکہ اب نوبت فاقوں تک پہنچ چکی ہے جاوید مسیح بابر گل اویس مسیح ساجد شہزاد فرزانہ بی بی شمشاد بی بی نسرین اشرف مسی و دیگر نے ضلعی انتظامیہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ آج ہمارا ایسٹر ڈے ہے انتظامیہ نے ہماری تنخواہیں جاری نہ کرکے ہماری عید کی خوشیاں چھین لیں اگر تنخواہیں نہ دیں تو عملہ صفائی مکمل ہڑتال کر د یگا جبکہ بہاولپور سٹی میں ملازمین اور عملہ صفائی کو تنخواہیں جاری کی گئی ہیں ہمیں جان بوجھ کر محروم رکھا گیا ریٹائرڈ ملازمین خورشید احمد جاوید اکرم و دیگر نے کہا کہ ہمارا گزرصرف پینشن پر ہے پینشن نہ ملنے سے ہماری حالت ابتر ہو چکی ہے۔

احتجاج

مزید :

ملتان صفحہ آخر -