ضلع راجن پور: 130سے زائد خواتین ایجوکیٹرز، مستقل، آرڈرز بھی تقسیم

ضلع راجن پور: 130سے زائد خواتین ایجوکیٹرز، مستقل، آرڈرز بھی تقسیم

  

جام پور( نامہ نگار) سیکرٹری تعلیم پنجاب کے حکم پر ڈی ای او زنانہ راجن پور نے مختلف کیٹگری کی ایک (بقیہ نمبر42صفحہ6پر)

سو تیس سے زاہد خواتین ایجوکیٹرز کو مستقل کردیا۔ مستقل ایجوکیٹرز میں ارڈر تقسیم کردئیے گئے ۔مستقل کیے جانے والی خواتین ایجوکیٹرز میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔۔سیکرٹری تعلیم پنجاب کی ہدایت کی روشنی میں ڈی ای او زنانہ راجن پور میڈیم طائرہ شاہین نے دوہزار پندرہ میں بطور ایجوکیٹرز بھرتی ہو نے والی خواتین ایجوکیٹر ز کو مستقل کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔ مستقل کیے جانے والوں میں راحت شاہین جی جی سی ایم سندھی والا جام پور۔ رابعہ افضل جی جی پی ایس بستی پنجابی۔ معظمہ ملک۔ بستی پنجابی۔ سویرہ عروج نمبر چار جام پور۔ مدثرہ مہرین مانجھی والا۔ شازیہ بتول بستی رندان۔فرزانہ پروین نمبر ایک جام پور۔عاکفا مبارک جی جی پی اے جھوک مہار۔بینش افتاب نمبر دو جام پور۔ اقراء لاریب نمبر پانچ جام پور۔ مہوش فرید بستی بہادر۔ نفیسہ تبسم بستی نور محمد۔ سمیرا معصوم بستی گڈن۔ سمعیہ بتول تھل سیدان۔ عصمت بخاری حید روالا۔ عٖفت منظور بستی شاہ والا۔بلقیس بی بی نواں شہر۔ عاصم اسامہ کلوئی والا۔ کوثر پروین پیر بخش خاص۔ لعلی رباب اصف اباد۔ سمیرا کنول جی پی ایس نمبر دد شکار پور۔ حمیرا ارشاد قادرآباد۔ سید سحرش گیلانی بستی نور محمد۔ سعدیہ پروین بستی ڈھگو۔ عٖفت فاطمہ کوٹ مٹھن۔شازیہ لطیف حضرت والا۔ صباء نور بسی لعل خان۔ شمیلہ شاہین پل دھنگن۔ سائرہ خان جی جی پی نمبر دوجام پور۔ ودیگر شامل ہیں۔ ڈی ای او میڈیم طائرہ شاہین نے مستقل کیے جانے والی خواتین ایجوکیٹر ز میں ارڈر تقسیم کرنے کے بعد میڈیا کو تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ ضلع راجن پور میں ای ایس ای ارٹس 43جبکہ ای ایس ای سانئس کی 39ایس ای ایس ای 48ایجوکیٹرز کو مستقل کر دیا گیا ہے۔ معلمات کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کیے جارہے ہیں۔ پنجاب کے تمام اضلاع میں سب سے قبل ہم نے دوہزار چودہ اور پندرہ میں بھرتی ہونے والے ایجوکیٹرز کو مستقل کر دیا ہے۔ مستقل ہونے سے معلمات بہتر انداز میں کام کریں گی۔

مستقل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -