ڈیرہ اور رحیم یار خان میں حادثے‘ خاتون سمیت 4افراد جاں بحق

ڈیرہ اور رحیم یار خان میں حادثے‘ خاتون سمیت 4افراد جاں بحق

  

رحیم یارخان‘ڈیرہ (بیورورپورٹ‘سٹی رپورٹر) ڈرائیورکو نیند آجانے کے باعث قومی شاہراہ پر ڈالہ ویگن کنٹینر سے ٹکراگئی، تیزرفتار کار نے موٹرسائیکل سوار کچل ڈالا2جاں بحق 3شدید زخمی طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل تفصیل کے مطابق پہلا حادثہ قومی شاہراہ پر عطاء پٹرولیم سروس کے نزدیک پیش آیا جہاں ڈرائیور کو نیند آجانے کے باعث ڈالہ ویگن آگے جانے والے کنٹینر(بقیہ نمبر34صفحہ7پر)

سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں 55سالہ محمداسلم زخموں کی تاب نہ لاتے موقع پرہی دم توڑگیا جبکہ 32سالہ اختر،28سالہ اللہ بچایاکو ریسکیو کی مدد سے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امدادفراہم کی جارہی ہے، دوسرا حادثہ کچہ صادق آباد روڈ پر بستی مسوریاں کے نزدیک پیش آیا جہاں تیزرفتار کار نے موٹرسائیکل سوار کچل ڈالے جس کے نتیجہ میں ایک موٹرسائیکل سوارزخموں کی تاب نہ لاتے موقع پرہی دم توڑگیا جبکہ شدید زخمی ہونے والے دوسرے ساتھی کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ کار ڈائیور کار سمیت موقع سے فرارہوگیا۔ تونسہ روڈ اڈا ایجنسی کے قریب تونسہ سے آنے والے تیز رفتار ٹرالر ڈرائیور نے غفلت اور لاپرواہی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مخالف سمت کو جانے والے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری حادثہ کے نتیجہ میں موٹرسائیکل سوار عبداللطیف اور اس کی زوجہ شریفاں بی بی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے پولیس نے قانونی کاروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کر دیں جبکہ ٹرالر ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

حادثے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -