رحیم یار خان‘ کالے یرقان کا حملہ 40سالہ شخص ہسپتال میں جاں بحق

        رحیم یار خان‘ کالے یرقان کا حملہ 40سالہ شخص ہسپتال میں جاں بحق

  

رحیم یارخان(بیورورپورٹ)رحیم یارخان اورا س کے نواحی علاقوں میں کالایرقان کے باعث اموات کاسلسلہ جاری (بقیہ نمبر41صفحہ6پر)

ہے 40سالہ شخص ہسپتال میں دم توڑگیا جبکہ خاتون سمیت مزید4متاثرہ افراد کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا تفصیل کے مطابق گھوٹکی(سندھ)کے رہائشی40سالہ علی حسن کو ورثاء نے کالایرقان میں مبتلا ہونے پر طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا جہاں 40سالہ علی حسن طبی امداد کے باوجود جانبر نہ ہوپایا اوردم توڑگیا، اسی طرح خاتون سمیت مزید4متاثرہ افراد جن میں چک91این پی کی رہائشی70سالہ سکینہ بی بی، ٹھل حسن کارہائشی34سالہ حفیظ اللہ، گھوٹکی(سندھ)کارہائشی40سالہ غنی بخش اورآباد پور کے رہائشی35سالہ حبیب کو کالایرقان میں مبتلا ہونے پر طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امدادفراہم کی جارہی ہے۔

جاں بحق

مزید :

ملتان صفحہ آخر -