ٹوکہ مشین کی زد میں آکر 2افراد شدید زخمی

  ٹوکہ مشین کی زد میں آکر 2افراد شدید زخمی

  

رحیم یارخان(بیورورپورٹ)ٹوکہ مشین کے ذریعے پالتو مویشیوں کا چارہ کاٹنے کے دوران خاتون سمیت 2افراد زد میں آکر شدید زخمی ہوگئے تفصیل کے مطابق گزشتہ (بقیہ نمبر40صفحہ6پر)

روز میانوالی قریشیاں کی رہائشی حلیماں بی بی اور چک91پی کارہائشی محمد عدنان ٹوکہ مشین کے ذریعے اپنے اپنے پالتو مویشیوں کاچارہ کاٹنے کے دوران ٹوکہ مشین کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگئے دونوں کو فوری طور پر طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں دونوں کے عمر بھر کیلئے معذور ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

ٹوکہ مشین

مزید :

ملتان صفحہ آخر -