قاری حنیف جالندھری کا چودھری پرویز الٰہی سے ٹیلی فونک رابطہ

  قاری حنیف جالندھری کا چودھری پرویز الٰہی سے ٹیلی فونک رابطہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(پ ر)سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی اور جنرل سیکرٹری وفاق المدارس قاری محمد حنیف جالندھری کا ٹیلی فونک رابطہہوا ہے ا تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کے اسپیکر اور مسلم لیگ ق کے رہنماء چودھری پرویز الہی اور وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے جنرل سیکرٹری مولانا محمد حنیف جالندھری کے مابین ٹیلی فونک رابطہ ہوا اس موقع پر دونوں (بقیہ نمبر30صفحہ6پر)

رہنماوں نے اہم امور پر تبادلہ خیال ہے سب سے پہلیکرونا وائرس کی وجہ سے مساجد کی بندش کا معاملہ زیر بحث آیا جس پر چودھری پرویز الہی کا کہنا تھا کہ حکومت کو جملہ معاملات علماء کرام کی مشاورت اور اتفاق رائے سے طے کرنے چاہیں انہوں نے کہا کہ ہم اس بات کا فوری جائزہ لیں گے کہ دیگر شعبوں کے لاک ڈاون کے خاتمے کے ساتھ ساتھ مساجد میں کیا احتیاطی تدابیر اختیار کرکے وہاں رمضان المبارک سے قبل اعمال کا سلسلہ شروع کیا جا سکے- انہوں نے کہا کہ مساجد کی بندش حکومت کا مقصد نہیں بلکہ اس وبا اور مرض سے قوم کو بچانا مقصود یے اور اس کے لیے تمام احتیاطی تدابیر اختیار کی جارہی ہیں -مولانا محمد حنیف جالندھری کی طرف سے مساجد و مدارس کے چار ماہ کے لیے بجلی گیس اور دیگر بلوں کے خاتمے کی تجویز سے چودھری پرویز الہی نے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح دیگر شعبوں اور صنعتوں کو ریلیف اور پیکجز دئیے جا ریے ہیں اس طرح مساجد و مدارس کو بھی کم از کم بلوں کے بوجھ سے چھٹکارا ملنا چاہیے انہوں نے اس معاملے کو صوباء اور وفاقی سطح پر اٹھانے اوراس کا ممکنہ حل نکالنیکا وعدہ کیا-مولانا محمد حنیف جالندھری نے تبلیغی جماعت کے حوالے سے چودھری پرویز الہی کے دوٹوک اور واضح موقف اور بیان پر ان کا شکریہ ادا کیا اور جماعتوں اور علماء کرام کو درپیش دیگر مسائل کی طرف متوجہ کیا جس پر چودھری پرویز الہی نے کہا کہ وہ اس حوالے سے پہلے سے بھرپور کردار ادا کررہے ہیں اور مزید بھی اندرون و بیرون ملک تبلیغی جماعتوں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن کردار ادا کریں گے-چودھری پرویز الہی نے علماء کرام کی توہین,ملک بھر میں علماء کرام کی گرفتاریوں اور علماء کرام کے خلاف بننے پر مقدمات پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور اس کا حکومتی سطح پر نوٹس لینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
رابطہ