کرونا وائرس کا پھیلاؤ‘ حکومتی اقدامات تاحال ناکافی ہیں‘ نفیسہ شاہ

  کرونا وائرس کا پھیلاؤ‘ حکومتی اقدامات تاحال ناکافی ہیں‘ نفیسہ شاہ

  

مظفرگڑھ (نامہ نگار) پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی سیکرٹری انفارمیشن و رکن قومی اسمبلی سیدہ نفیسہ شاہ نے کورونا وائرس کی موجودہ خطرناک صورتحال پر ویڈیو لنک کانفرنس کی صدرارت میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی شروعات کی غفلت' وزیراعظم کے پریشان کن بیانیہ سے عوام میں آگاہی کی بجائے خوف و ہراس پھیلا جبکہ حکومت کے اس وائرس (بقیہ نمبر32صفحہ6پر)

کیلئے عملی اقدامات تاحال ناکافی ثابت ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں وائرس کی تیزی سے پھیلاؤ نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے جبکہ لاک ڈاؤن کے سلسلے میں صوبوں کی عدم مشاورت اور دیر نے اس وباء کو مزید پھیلانے میں مدد دی انہوں نے کہا کہ سندھ گورنمنٹ نے پہلے ہی لاک ڈاؤن کی ابتداء کی جس کے بعد دوسرے صوبوں خصوصاً پنجاب نے نقل کی جبکہ اس وقت مناسب آگاہی نہ ہونے سے روزانہ خطرناک حد تک وباء کا اضافہ ہو رہا ہے جو کہ تشویشناک ہے انہوں نے پیپلزپارٹی کے راہنماؤں کو ہدایت دی کہ وہ اس ضمن میں آگاہی مہم چلائیں اور عوام کو محدود رہنے کی ترغیب دی اس ویڈیولنک کانفرنس سے اظہارِ رائے کرتے ہوئے پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے سیکرٹری انفارمیشن و رکن قومی اسمبلی نے بتایا کہ جنوبی پنجاب میں حکومتی غفلت اور عدم توجہی کے باعث موذی وباء میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے انہوں نے بتایا کہ جنوبی پنجاب کے سب سے بڑے سنٹر طیب اردگان ہسپتال مظفرگڑھ میں پیپلزپارٹی کے ارکان اسمبلی نے وفد کی صورت میں ڈاکٹروں کی ٹیم سے ملاقات کی اور پی پی ای لباس'، N95ماسک اور کٹس فراہم کی گئی جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اس بڑے سنٹر کا تاحال کوئی وزٹ نہیں کیا اور نہ ہی خاطرخواہ ضروری اشیاء فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے جو کہ قابل مذمت امر ہے ویڈیو لنک کانفرنس میں ملک بھر اور تمام صوبوں کے انفارمیشن سیکرٹریز نے اپنی اپنی رائے بھی دی سندھ سے سنیٹر عاجز دھمرا' کے پی کے سے روبینہ خالد' سنٹرل پنجاب سے ایم پی اے سید حسن مرتضی' آزاد کشمیر سے سردار جاوید ایوب ' گلگت بلتستان سے سعدیہ دانش' جنوبی پنجاب سے ایم این اے نوابزادہ افتخار احمد خان ' سر بلند خان' محترمہ پلوشہ خان' منورانجم' بیرسٹر عامر حسین ویڈیولنک کانفرنس میں شریک ہوئے جبکہ مہمانان گرامی میں صوبائی وزیر سندھ سید ناصر شاہ' پنجاب کے قمرزمان کائرہ اور چوہدری منظور حسین نے بھی خطاب کیا۔

نفیسہ شاہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -