برطانیہ سے آئی دلہن جہیز میں کرونا لے آئی،دلہا، 18 رشتے دار بھی مبتلا
کراچی(آن لائن) بیرون ملک سے آئی دلہن نے 18 رشتے داروں کو کرونا وائرس سے متاثر کردیا۔ کراچی کے علاقے چراغ کالونی میں 24 مثبت کیسز رپورٹ ہونے کے بعد وہاں علاقے کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ہے۔ محکمہ صحت کے حکام نے بتایا کہ یہ فیصلہ گلستان سوسائٹی میں ایک ہی خاندان کے 19 افراد کے کرونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد کیا گیا۔(بقیہ نمبر33صفحہ6پر)
وائرس کا یہ پھیلاؤ برطانیہ سے آئی لڑکی کی شادی کی تقریب کے بعد دیکھا گیا۔ شادی کے فوری بعد دلہن کی طبیعت خراب ہوئی اور اس کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا جبکہ ساتھ ہی اس کے دلہا سمیت 18 دیگر رشتہ دار بھی وائرس سے متاثر ہوگئے۔ دوسری جانب کراچی کی 42 یونین کونسلز کو ڈینجر زون قرار دیکر سیل کردیا گیا، ہاٹ سپاٹ قرار دیے جانے والے علاقوں میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے اقدامات مزید سخت کردیئے گئے ہیں۔
دلہن کرونا .