مخدوم زین قریشی کا قادر پور راں میں قائم امدادی سنٹر کا دورہ

    مخدوم زین قریشی کا قادر پور راں میں قائم امدادی سنٹر کا دورہ

  

ملتان‘قادر پور راں (نیوز رپورٹر‘نمائندہ پاکستان)وفاقی پارلیمانی سیکرٹری مخدومزاہ زین حسین قریشی نے کہا ہے کہ حکومت کورونا وباء کے دوران نہ صرف عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا چاہتی ہے بلکہ حکومت کو جزوی لاک ڈاؤن کے دوران عوام کے معاشی مسائل کا بھی احساس ہے۔ 12ہزار روپے کی حکومتی امداد سے لاک ڈاؤن کے دوران مستحقین کے گھروں (بقیہ نمبر34صفحہ6پر)

کا چولہا نہیں بھوجے گا۔عوام سماجی فاصلے کی ہدایت ودیگر احتیاتی تدابیر پر عمل کرکے اس وباء پرقابو پا سکتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز این اے 157کی حدود میں واقع گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول قادر پور راں میں قائم احساس امداد سینٹرکے دورہ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا عوام حکومتی ہدایات پر عمل درآمد کریں جو بھی اس کا مستحق ہے وہ اپنے موبائل پر میسج آنے کی ہی صورت میں مقررہ وقت و تاریخ پر سینٹر پر آکر اطمینان سے اپنی رقم وصول کرسکتا ہے۔ اورجو شخص حکومتی امداد کا مستحق ہے اور جس شخص کو حکومت کی طرف سے امداد کا پیغام آتا ہے اس کو امدادی پروگرام کی رقم اسے ہر صورت مہیا کی جائے گی۔ صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو عوام کی معاشی مسائل کا پوری طرح سے ادراک ہے اور حکومت کی خواہش ہے کہ کورونا کی اس وباء کے دنوں میں و ایک خاص طبقہ جو اس سے متاثر ہے اس کو امداد فراہم کی جائے۔ اس امداد پروگرام کے ذریعے ملک بھر کے ایک کروڑ 20لاکھ اور پنجاب حکومت کے امدادی پروگرام کے تحت 25لاکھ گھرانوں کو 12ہزار روپے فی کس کے حساب سے امداد فراہم کی جائیگی۔ انہوں نے کہا عوام حکومت سے تعاون کریں تو جلد ہی ہم تمام مسائل پر قابو پا لیں گے۔ ڈپٹی کمشنر ملتان عامر خٹک نے وفاقی پارلیمانی سیکرٹری مخدومزادہ زین حسین قریشی اور صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک کو عوام کو احساس امداد سینٹر قادر پور راں میں امداد لینے کیلئے آنے والے افراد کو فراہم کی جانے والی سہولیات بارے آگاہ کیا اور بتایا کہ یہاں پر آنے والے تمام مستحقین کو سماجی فاصلے کی ہدایات اور بائیو میٹرک ویری فیکشن کے بعد باعزت طریقے سے امداد فراہم کی جارہی ہے۔اور ہر سینٹر پر امداد کی شفاف فراہمی کیلئے ضلعی انتظامیہ کا نمائندہ موجود ہے۔ مخدومزادہ زین حسین قریشی اور ڈاکٹر اختر ملک نے اس موقع پر موجود سائلین سے ان کے مسائل پوچھے اور اس موقع پر عملے کو ہدایت کی کہ امداد سینٹر میں آنے والے سائلین کی عزت و نفس کا خیال رکھا جائے اور اس بات کا خیال رکھا جائے کہ سینٹر میں آنے والے سائلین کو کسی قسم کی پریشانی یا دقت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ اس موقع پر پی ٹی آئی ضلع ملتان کے صدر خالد جاوید وڑائچ‘ اے سی صدر شہزاد محبوب ودیگر افسران موجود تھے۔

دورہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -