کرونا وائرس کا خدشہ‘ نشتر ہسپتال کی ڈس انفیکشن کا حتمی فیصلہ

  کرونا وائرس کا خدشہ‘ نشتر ہسپتال کی ڈس انفیکشن کا حتمی فیصلہ

  

ملتان (سپیشل رپورٹر)کورونا وائرس کے خدشہ کے پیش نظر نشتر ہسپتال کی ڈس انفکشن کا فیصلہ کر لیا گیا ہے جب کہ ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے ہسپتال کے تمام وارڈز کی سٹریلائزیشن کی ہدایت کر دی ہے۔ڈپٹی کمشنرعامر خٹک نے کہا ہے کہ ڈس انفکشن کے عمل میں ایمرجنسی ریسکیو 1122، ویسٹ منیجمنٹ کمپنی اور محکمہ صحت کی ٹیمیں حصہ لیں گی،عامر خٹک نے کہا ہے کہ نشتر (بقیہ نمبر35صفحہ6پر)

ہسپتال کے وارڈز،ایمرجنسی اور آوٹ ڈور بلاک میں سپرے کیا جائے۔نشتر ہسپتال، یونیورسٹی اور ڈاکٹرز کالونی کی سڑکوں پر بھی کلورین ملے پانی کا سپرے کیا جائے، ڈس انفکشن کے عمل میں باوزر اور ہینڈ سپرے مشینیں استعمال کی جائیں، ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ نشتر ہسپتال اور یونیورسٹی کے تمام داخلی اور خارجی گیٹوں اور اطراف کی شاہراوں پر بھی جراثیم کش محلول کا سپرے کیا۔

ڈس انفیکشین

مزید :

ملتان صفحہ آخر -