ٹبہ سلطان پور‘ آئسولیشن سنٹر میں موجود 29مریضوں کی ٹیسٹ رپورٹ منفی

  ٹبہ سلطان پور‘ آئسولیشن سنٹر میں موجود 29مریضوں کی ٹیسٹ رپورٹ منفی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ٹبہ سلطان پور(نمائندہ پاکستان) ٹبہ سلطان پور کے دانش اسکول میں موجود آئسولیشن سنٹر میں موجود29کوروناوائرس کے مریضوں کی ٹیسٹ رپورٹ نیکٹو آگئی جس کے باعث اسسٹنٹ کمشنر انور علی کانجو،انچارج فوکل پرسن محکمہ صحت عبدالحمید بھٹی اور دیگر محکمہ صحت کے آفسران نے صحت یاب ہو نے والے29میں سے15افراد کو اُن کے گھروں کو روانہ (بقیہ نمبر36صفحہ6پر)

کیا گیاآئسولیشن سنٹر میں 14صحت یاب ہو نے والے مریضوں شک کی بنیاد پرمزید تین سے چار دن رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جن کے مزید ٹیسٹ کروا نے کے بعد اُنہیں بھی اُن کے گھروں کو روانہ کردیا جائے گا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر انور علی کانجو نے آئسولیشن سنٹر ٹبہ سلطان پور سے صحت یاب ہونے والے15افراد کو پھول کے گلدسستے اور تحائف دے کراُنہیں گھروں کو روانہ کیا اسسٹنٹ کمشنر انور علی کانجو نے صحت یاب ہو نے والے مریضوں کو روانگی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ آئسولیشن سنٹر ٹبہ سلطان پور میں اس وقت16کوروناوائرس کے شبہ میں لائے گئے مریض موجود ہیں جن کی صحت پر بھر پور توجہ دی جارہی ہے محکمہ صحت کا عملہ اُن کو صحت یاب کرنے کے لئے اپنے تمام وسائل استعمال میں لارہا ہے جو یہاں پر مریض موجود ہیں وہ بھی بہت جلد صحت یاب ہوکر اپنے گھروں کو چلیں گے انہوں نے کہا کہ ہر شہری حکو مت کی جانب سے دی گئی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے اپنے گھروں کو تک ہی محدود رہیں غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر مت نکلیں جو بھی قانون کی خلاف ورزی کر نے کا اُن کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی اس موقع پر محکمہ صحت کے فوکل پرسن ڈاکٹر عبدالحمید بھٹی، چوہدری ناظم ستار کمبوہ، چوہدری مبشرحسن کمبوہ،رانا شاہ زیب، ندیم رضا،چوہدری مظفر سلطان کمبوہ،پرویزاحمد خان، ابوسفیان احمد سمیت دیگر بھی موجود تھے۔
منفی