لیاقت پور: لین دین تنازعہ پر دو گروپوں میں تصادم‘ فائرنگ‘ ایک جاں بحق

  لیاقت پور: لین دین تنازعہ پر دو گروپوں میں تصادم‘ فائرنگ‘ ایک جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رحیم یار خان‘ لیاقت پور (بیورو رپورٹ‘ نامہ نگار)لین دین کے تنازعہ پر ایک ہی برادری کے دو گروپوں میں تصادم ہوا،کلہاڑیوں اور ٹوکوں آزادانہ استعمال،فائرنگ سے ایک نوجوان جا ں بحق،چار زخمی ہوگئے۔تفصیل کے مطابق چک نمبر143عباسیہ تحصیل لیاقت پور میں سلیم بھٹی اور رمضان بھٹی گروپوں میں لین دین کا تنازعہ تھا۔گذشتہ شب 11بجے(بقیہ نمبر39صفحہ6پر)

سلیم بھٹی گروپ نے رمضان بھٹی کے رقبہ جاکر پیسوں کا تقاضا کیا۔اور اسے تشدد کا نشانہ بنانا شروع کردیا۔شور شرابہ سن کر رمضان کے بھائی اور دیگر لوگ موقع پر پہنچے جس سے جھگڑا لڑائی میں تبدیل ہوگیا۔ دونوں گروپوں نے ایک دوسرے پر کلہاڑیوں اور ٹوکوں سے حملہ کیا۔ جس کے نتیجہ میں رمضان بھٹی، اس کا بھائی سجاد بھٹی زخمی ہوئے۔رمضان بھٹی نے طیش میں آکر بارہ بور بندوق سے فائرنگ کردی۔ جس کی زد میں آکر 25سالہ علی شیرموقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔جبکہ اس کا بھائی نیاز بھٹی اوروالد سلیم بھٹی زخمی ہوگئے۔ دوسری طرف سے رمضان بھٹی اور اس کا بھائی زخمی حالت میں تھانہ لیاقت پور پہنچے اور مخالف گروپ کے خلاف حملہ آور ہونے دی درخواست دی تاہم پولیس تھانہ تبسم شہید نے دونوں کو گرفتار کرلیا۔ذرائع کے مطابق پولیس تھانہ تبسم شہید نے دیگر ملزموں کے گرفتار نہ ہونے پر ان کے گھروں سے چار خواتین کو حراست میں لے لیا ہے۔پوسٹ مارٹم کے بعد مقتول علی شیر کی نماز جنازہ شام گئے چک نمبر143عباسیہ میں ادا کردی گئی ہے۔