کرونا وائرس کا حملہ، نوجوان سمیت دو افراد جاں بحق، رحیم یار خان ار گگو منڈی میں خوف

      کرونا وائرس کا حملہ، نوجوان سمیت دو افراد جاں بحق، رحیم یار خان ار گگو ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان‘رحیم یار خان‘ گگو منڈی‘ کہروڑ پکا (نمائندہ خصوصی‘ بیور و رپورٹ‘ نامہ نگار) مبینہ طور پرکرونا وائرس میں مبتلا 14سالہ نوجوان دم توڑگیا جبکہ ایک ہی (بقیہ نمبر29صفحہ6پر)

خاندان کے مزید8مشتبہ سمیت11افراد کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ذرائع کے مطابق نواحی علاقہ منظور آباد کارہائشی14سالہ ذیشان کے چند روز قبل کرونا وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق ہوئی تھی تاہم 14سالہ ذیشان اپنے گھر میں بنائے گئے قرنطینہ میں ہی موجودتھا گزشتہ روز دم توڑگیا، اسی طرح کینال کالونی سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے مزید 8مشتبہ افراد جن میں 5 کمسن بچے بھی شامل ہیں کو کرونا وائرس میں مبتلاہونے کے شبہ پر شیخ زید ہسپتال منتقل کیا گیا ہے اس سے قبل بھی اسی خاندان سے تعلق رکھنے والے4افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جنہیں آئسولیشن وارڈ میں رکھا گیا ہے منتقل کیے جانے والے مزید8مشتبہ افراد میں 30سالہ محمد عمار،5سالہ امان فاطمہ، 4سالہ حسن علی، 2سالہ زاہراہ فاطمہ،3سالہ حسین علی،60سالہ مسلم علی اور55سالہ جنتاں بی بی شامل ہیں اسی طرح لیاقت پور کے علاقہ فوجی کالونی سے تعلق رکھنے والے2حقیقی بھائیوں 24سالہ رضا اقبال اور27سالہ مبشر اقبال کے علاوہ30سالہ معزمہ بی بی کو بھی کرونا وائرس میں مبتلا ہونے کے شبہ پر ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ان افراد کے خون کے نمونہ جات لیبارٹری ٹیسٹ کیلئے روانہ کردیئے گئے ہیں۔ ادھر گگو منڈی کے نواحی گاؤں 473۔ای بی کا رہائشی زین العابدین میں چند روز قبل کرونا وائرس کی موجودگی کی تصدیق پر اسے نشتر ہسپتال ملتان داخل کروا دیا گیا تھا جہاں اس کا علاج جاری تھا کہ گزشتہ روز بیماری کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ انتقال کر گیا جس پر نشتر ہسپتال انتظامیہ نے اس کی لاش کو مکمل حفاظتی انتظامات کے بعد تدفین کے لیے اس کے آبائی گاؤں 473۔ای بی کے لیے روانہ کر دیا گیا بتایا گیا ہے کہ میت کے ساتھ پولیس کی نفری اور رینجر کے جوان بھی موجود ہیں۔ علاوہ ازیں عبد المجید کپڑے والا 2اپریل کو کرک سے کہروڑ پکا آ یا اس کو ڈپٹی ڈی ایچ او کہروڑ پکا رشید انجم نے چیک کر کے کلیئر کیا اور اس دوران طبعیت خراب ہو نے پر عبد المجید نے مبینہ طور پر ڈا کٹر منصور سے چیک اپ کرواکر بھی دمہ اور ہارٹ کی دوا ئی بھی لی اور چند دن بعد اس کو زیادہ تکلیف ہو ئی تو ٹی ایچ کیو سے وکٹوریہ بہا ولپورلے گئے جہاں سے اس کو کرونا کے مر ض سے سول ہسپتال بہاو لپور بھیج دیا دوران علاج فوت ہو گیا ٹیسٹ رپورٹ بھیجی گئی تھی مگر پھر بھی احتیاط کے طور پر میت کو مشتبہ کرو نا قرار دے کر بکس میں سیل کر کے 1122کے حوا لے کی تھی اور انتظا میہ کو بھی با ضا بطہ طور پر آ گاہ کر دیا گیا تھا کہ اس کی تد فین کرو نا کی میت کے طور پر کی جا ئے مگر انتظا میہ نے مکمل لا پروا ہی کا مظا ہرہ کیا کسی قسم کی احتیا طی تدا بیر اختیار نہ کیں بلکہ ورثاء کو جا معہ با ب العلوم میں بلوا کر نما زے جنازہ پڑھنے کو کہا گیا جس پر تقر یبا 150سے زائد افراد رشتہ دار اکٹھے ہو گئے اور انہوں نے میت زبر دستی لے کر میت کو باب العلوم میں ہی غسل دیا قاری بلال غسل دینے وا لوں کی رہنما ئی کر تے رہے بعد ازاں مرحوم کا نما زے جنازہ ہوا اور تمام افراد نے میت کی کا دیدار کیا بلکہ اس مو قعہ پر 60سے زا ئد خوا تین اور بچوں نے بھی میت کا دیدار کیا بلکہ تا بوت کو بھی ہا تھ لگا یا اور پھر لوا حقین نے زبر دستی میت کو کاند ھوں پر اٹھا یا اور قبر ستان لے گئے اور میت کود دفن کیا اس دوران محکمہ صحت اور انتظا میہ بے بسی کا مظا ہرہ کر تی رہی رپورٹ پا زیٹو آ نے سے پہلے ڈا کٹر منصور بھی پا زیٹو ہو چکا ہے اور اس کی تمام فیملی کے بھی ٹسٹ کیے جا چکے ہیں اور اب عبد المجید مرحوم کے گھر کیکے تمام افراد کے بھی ٹسٹ ہو چکے ہیں اور گھر کے با ہر نوٹس آ ویزاں کر دیا گیا ہے کہ غیر ضروری گھر میں نہ آ ئیں جا معہ با ب العلوم میں بھی 1122نے اینٹی کرونا سپرے کر نا شروع کر دیا ہے 150سے زا ئد افراد اور60سے زائد عورتوں اور بچوں جنہوں نے تابوت اور میت کو چھوا اور پھر اپنے گھروں کو گئے شہر یوں میں گھل مل گئے یہ سب کہرور پکا میں کرو نا کے پھیلنے میں اہم ہے محکمہ صحت کے ڈپٹی ڈی ایچ او کی نا اہلی کی سزا اب پورے شہر کو بھگتنا پڑ رہی ہے انتظا میہ نے بھی اس دوران غیر ذمہ داری کا مظا ہرہ کیااور میت کو ورثاہ کے حوا لے کیا میت کے لواحقین نے مشتبہ کہنے پر صحا فیوں کو بھی سنگین نتا ئج کی دھمکیاں دیں وزیر اعلیٰ نو ٹس لیں ذمہ داروں کے خلاف کا روا ئی کی جا ئے۔
جاں بحق