ڈپٹی کمشنر بہاولنگر شعیب خان جدون کا ہارون آباد کا دورہ‘ وائٹل فیکٹری میں پیکج کی تکمیل کے امور کا معائنہ‘ حاجی محمد سعید‘ حاجی محمد یسیٰن کو خراج تحسین

  ڈپٹی کمشنر بہاولنگر شعیب خان جدون کا ہارون آباد کا دورہ‘ وائٹل فیکٹری میں ...

  

ہارون آباد(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر بہاول نگر شعیب خان جدون نے ہارون آباد کا دورہ کیا اور کرونا وائرس کے حوالہ سے متعلقہ پہلوؤں اور مختلف انتظامات و اقدامات کا(بقیہ نمبر27صفحہ6پر)

جائزہ لیا،اس موقع پرمحسن ہارون آباد سربراہ وائٹل گروپ حاجی محمد سعید،چیئرمین وائٹل گروپ حاجی محمد یاسین،صوبائی صدر مسلم لیگ (ضیاء) غلام مرتضی چوہدری سابق ایم پی اے،چوہدری کاشف ثناء سابق امیدوار صوبائی اسمبلی،اسسٹنٹ کمشنر چوہدری محمد طیب بھی ہمراہ تھے ڈپٹی کمشنر نے وایٹل گروپ کی جانب سے دس ہزار راشن پیکج، احساس سنٹر کے لئے کھانے کے انتظام، سینیٹایزڈ واک تھرو گیٹ کے قیام سمیت فلاحی کاموں کے سلسلہ میں حاجی محمد سعید اور حاجی محمد یسین کے جذبے اور کاموں کو سراہا انہوں نے وایٹل فیکٹری میں راشن پیکیج کی تکمیل کے امور کا بھی معاینہ کیااور آزمائش کی اس گھڑی میں ضرورت مندوں کے گھر راشن فراہمی کے پروگرام کی تعریف کرتے ہوئے اسے مثالی قرار دیااحساس پروگرام کے تحت کرونا ریلیف فنڈ کے بارہ ہزار روپے کی تقسیم کے سلسلہ میں گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج ہارون آباد میں قایم سنٹر میں متعلقہ عملہ اور مستحقین کی سہولت اور فلاح کے جذبے کے عملی اظہار کے طور پر وائٹل گروپ نے حسب روشن روایت حاجی محمد سعید اور حاجی محمد یسین کے فلاحی مشن اور وژن کے مطابق متعدد سہولیات فراہم کر دی ہیں کرونا سے بچاو کے ساتھ اقدام کے تحت وایٹل گروپ نے واک تھرو سینیٹائزر گیٹ نصب کردیا ہے اور عملہ و مستحقین کے تحفظ کے لئے یہ اہم پیشرفت ہے عملہ و مستحقین کے لئے کھانے کا بھی انتظام کیا گیا ہے دس ہزار گھرانوں کے لئے ایک ماہ کاراشن بھی گھر کی دہلیز پر فراہمی کا پراجیکٹ بھی موثر و مربوط انداز سے رواں دواں ہے آٹھ عدد تابوت بھی تیار کرکے انتظامیہ کے حوالے کر دیے گئے ہیں بعد ازاں ڈپٹی کمشنر شعیب خان جدون نے وائٹل فیکٹری کا بھی دورہ بھی کیا اور چائے کی پیکنگ کے مختلف مراحل دیکھے بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر شعیب خان جدون نے کہا کہ کورونا ایک گلوبل چیلنج اور وبا ہے اور اس سے بچاو اور روک تھام کی ہر ممکن کوششیں اور وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں اور کسی بھی ہنگامی صورت حال کے لیے ہر طرح کی پلاننگ اور انتظامات کیے گئے ہیں اور اس وبا سے جان بحق افراد کی تدفین کے لیے وائٹل گروپ کی جانب سے تابوت بھی بنائے گئے ہیں تاکہ کسی بھی میت کی تدفین تکریم و احترام اور کورونا کے وضع کردہ پلان کے مطابق ہو اور کورونا وائرس کا ممکن حد تک پھیلاؤ روکا جاسکے۔

دورہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -