رکن صوبائی اسمبلی مسز شاہدہ احمد کا کفالت مراکز کا دورہ‘ خواتین سے ملاقاتیں
خانیوال(بیورونیوز)پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ممبر پنجاب اسمبلی مسزشاہدہ احمد نے احساس پروگرام،کفالت مراکز کے مختلف کیمپس کا دورہ کیا۔انہو ں نے صوبائی حلقہ209کے علاقہ نواں چوک چک (بقیہ نمبر26صفحہ6پر)
نمبر59/10Rسکول میں قائم کیمپس کے مختلف کاؤنٹر، بوجھ کاوزٹ کیا اور 12ہزار روپے فی متاثرہ خاندان کو رقوم کی فراہمی کے عمل کا جائزہ لیا اورعوام کودرپیش مسائل معلوم کیے جبکہ کاؤنٹر اوربوتھ پر کام کرنے وا لے سٹاف کو پیش آنے والی مشکلات کابھی جائزہ لیا۔کیمپس میں سکیورٹی کے انتظامات اور عوام کے لیے سائے،پینے کے صاف پانی اور دیگر سہولیات وانتظامات کابھی جائزء لیا۔ انہوں نے کہاکہ احساس پروگرام کے تحت حکومت کی طرف سے امدادی رقوم کی فراہمی کویقینی بنانا اس مشکل گھڑی میں بڑاقدام ہے۔ عوام کو راشن کے حصول کے لیے درپیش مشکلات کم ہونگی۔ انہوں نے وزیراعظم عمران خان اوراحساس پروگرا م کی چیئرمین ثانیہ نشتر کی خصوصی کاوشوں کوسراہا۔انہوں نے اس موقع پر عوام سے کہاکہ وہ سماجی دوری اوراحتیاطی تدابیر کویقینی بنائیں گھروں پر رہ کر اللہ سے رجوع کریں۔ قبل ازیں انہوں نے خانیوال اسٹیڈیم میں قائم مرکز کادورہ بھی کیا مثالی انتظامات کو سراہاورکہاکہ ضلعی انتظا میہ کی طرف سے احساس پروگرام کے کیمپس میں مثالی اقدامات قابل تحسین ہیں