سماجی دوری کے حوالے سے اقدامات اوچشریف کا امدادی سنٹر بہترین قرار

سماجی دوری کے حوالے سے اقدامات اوچشریف کا امدادی سنٹر بہترین قرار

  

اوچشریف (نامہ نگار) سماجی دوری کے حوالے سے موثر اقدامات پرا اوچ شریف کا امدادی مرکز بہترین قرار دیدیا گیا ہے احساس پروگرام کی فوکل پرسن ثانیہ نشتر نے تصاویر شیئرز کر دیں تفصیل کے مطابق وزیر اعظم(بقیہ نمبر25صفحہ6پر)

پاکستان کی معاون خصوصی اور فوکل پرسن برائے احساس پروگرام ثانیہ نشتر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ٹویٹ کے ذریعے اوچ شریف کیمپ سائیڈ کی تصاویر شیئرز کیں اور اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ چوہدری نعیم صادق چیمہ کو فون کر کے امدادی رقوم کی تقسیم کے سلسلے میں اوچ شریف کے کیمپ سائیڈ پر سماجی دوری کے لئے کئے جانے والے اقدامات کی تعریف کی۔ دریں اثناء اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ چوہدری نعیم صادق چیمہ نے اوچ شریف کیمپ سائیڈ کے فوکل پرسن قاضی محمد نعیم کو فون کر کے ان کی کارکردگی کی تعریف کی اور ثانیہ نشتر کی طرف سے تہنیت پیش کی۔ قاضی محمد نعیم نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول اوچ شریف میں قائم امدادی مرکز کے بہترین انتظامات کو عملے کی شبانہ روز محنت اور ٹیم ورک کا نتیجہ قرار دیا ہے۔

اقدامات

مزید :

ملتان صفحہ آخر -