کرونا وائرس‘سماجی فاصلے سمیت احتیاطی تدابیر کو یقینی بنایاجائے: پاکستان فورم
ملتان (سٹاف رپورٹر) کرونا وائرس کے بچاؤ کے لئے دفعہ144پر مکمل عملدرآمد کرنا ہوگا‘حکومتی کوششوں و اقدامات میں تمام طبقات ساتھ دیں‘احساس ایمرجنسی کیش پروگرام سنٹرز‘ اے ٹی ایم مشینوں‘یوٹیلٹی سٹورز و دیگر مقامات پر بھی سماجی فاصلے سمیت تمام احتیاطی تدابیر کی ہدایات کی پاسداری کو یقینی بنایاجائے۔ان خیالات کا اظہار مختلف شعبوں سے تعلق (بقیہ نمبر11صفحہ6پر)
رکھنے والی شخصیات نے ”کرونا وائرس...... ایک چیلنج“ کے عنوان سے ”روزنامہ پاکستان ٹیلیفونک فورم“میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔سوئی گیس کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر و نائب صدر آل پاکستان انجمن تاجران‘ معروف سماجی رہنما الحاج محمد ادریس بٹ نے کہا کہ اس وقت دنیامیں کرونا وائرس کی وبا نے لاکھوں انسانی زندگیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ پاکستان میں بھی ایمرجنسی نافذ ہے اور کرونا آرڈیننس‘ دفعہ144کا نفاذ کیا گیا ہے تو اس صورتحال میں تمام طبقات کو لاک ڈاؤن پر مکمل طور پر عملدرآمد کرنا ہوگا‘حکومت تمام بے روزگار غریبوں کے گھرو ں میں راشن اور رقم کی فراہمی کو یقینی بنائے‘ حکومت کا احساس ایمرجنسی کیش پروگرام بہت اچھا اقدام ہے لیکن احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے سنٹرز پر عورتوں و افراد کا ہجوم دیکھ کر بہت افسوس ہوا کیونکہ جس وجہ سے سرکاری دفاتردکانیں‘ ٹرینیں‘ ٹرانسپورٹ کو بند کیا گیا‘ ڈبل سواری تک پر پابندی لگا دی گئی مگر احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے سنٹرزپر سماجی فاصلے کی حکومتی ہدایات کو نظر انداز کیا جارہا ہے‘ حکومت اس مسئلے پر غورکرے اور اس کا کوئی موثرحل نکالے وگرنہ لاک ڈاؤن کا مقصد ہی ختم ہو جائے گا۔چیف ایگزیکٹوآفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ملتان محمد ریاض خان نے کہا ہے کہ حکومت کرونا وائرس کے مسئلے سے نمٹے کے لئے جنگی بنیادوں پر کام کر رہی ہے‘ اس لئے تمام طبقات و افراد حکومتی ہدایات پر من وعن عمل کریں تواس مسئلے سے بہت جلد نجات مل جائے گی‘ پرنسپل گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول دولت گیٹ‘سابق ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محمد رمضان انجم نے کہا کہ ہمیں کرونا وائرس کی وبا سے بحیثیت قوم نمٹنا ہوگا اور اس سلسلے میں تدبیر سے کام لینا ہوگا‘ حکومت کی کوششوں میں بھرپور ساتھ دینا ہوگا‘ چین اس حوالے سے رول ماڈل کی حیثیت رکھتا ہے‘ساؤتھ پنجاب پرائیویٹ سکولز گرینڈ الائنس و فیڈریشن آف رجسٹرڈ سکولز پنجاب کے چیئرمین فرید خان بنگش نے کہا کہ کرونا وائرس سے بچاؤ کے تمام ضروری حفاظتی اقدامات کرنا ہوں گے‘اس سلسلے میں عوام حکومت کا بھر پور ساتھ دیں اور اس وبا کو بھگائیں۔رب ذوالجلال غفور و رحیم ہے اوربے شک اللہ تعالی اپنے بندوں کی دعائیں سنتا ہے اور انہیں مصیبتوں سے نجات دلاتا ہے۔سینئر سماجی رہنما محمد نعیم ارشد نے کہا کہ سماجی فاصلے سمیت حکومتی ہدایات پر عمل کرکے اس وبا سے نجات حاصل کی جاسکتی ہے۔عوام اس سلسلے میں حکومتی ہدایات پر عمل کریں‘ پنجاب ٹیچرز یونین کے سینئر نائب صدر رانا الطا ف حسین نے کہا کہ لاک ڈاؤن پر مکمل عملدرآمد کرانا ضروری ہے اور یہ تب ممکن ہے کہ جب تمام بیروزگار افراد کے گھروں میں راشن سمیت رقم کی فراہمی کو یقینی بنایاجائے۔ اس کے علاوہ عوام میں شعو ر وآگاہی کی موثر مہم بھی چلانا ضروری ہے‘ پنجاب ٹیچرتز یونین کے پلیٹ فارم سے اس سلسلے میں مہم جاری رہے گی۔ ایس ای ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن کے ضلعی جنرل سیکرٹری ملتان مہر مظہر حیات دھرالہ نے کہا کہ حکومتی کاوشوں میں عوام بھرپور ساتھ دیں اور اس سلسلے میں چین کو رول ماڈل کے طور پر سامنے رکھا جائے۔
پاک فورم