احساس پروگرام: ڈیرہ غازیخان میں نوسر بازوں کیخلاف آپریشن، 9گرفتار

  احساس پروگرام: ڈیرہ غازیخان میں نوسر بازوں کیخلاف آپریشن، 9گرفتار

  

ڈیرہ غازی خان(ڈسٹرکٹ بیورورپورٹ‘ سٹی رپورٹر).ڈیرہ غازی خان میں احساس پروگرام کے تحت خواتین کو لوٹنے والے فراڈیوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کر دیا گیا اب تک 9 ریٹیلرز کو کو حوالات میں بند کرکے ہتھیائیگئی رقم مستحقین کو واپس دلادی گئی ہے۔فراڈیوں کے خلاف مقدمات درج کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا۔مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف(بقیہ نمبر12صفحہ6پر)

پتافی نے ملاقات شاہ قدیم سکول میں قائم احساس سنٹر کا اچانک معائنہ کیا۔ خواتین سے معلومات حاصل کرنے کے ساتھ سہولت سنٹر کی انتظامیہ کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات جاری کیں انہوں نے کہا کہ مالی امداد کی ہر ٹرانزیکشن کا ریکارڈ چیک کیا جائے گا اور خواتین کو لوٹنے والے نوسر بازوں کے خلاف کارروائی جاری رہے گی۔مشیر وزیر اعلی نے کہا کہ عوام بھی ایسے نوسربازوں کی فوری نشاندہی کریں مشیر وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ حکومت کی ہدایت پر ضلع میں قائم کیے گئے تمام سہولت سنٹرز میں قواعد و ضوابط مرتب کئے گئے تاہم خواتین کے تعاون کے بغیر تمام احتیاطی تدابیر پر مکمل عملدرآمد ممکن نہیں۔مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی نے کہا کہ حکومت کی ہدایت پر مستحق خاندانوں میں میں بارہ،بارہ ہزار روپے امداد دی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ مستحقین تک ک ان کا حق پہنچانے کے لیے بائیومیٹرک اور آن لائن سمیت شفافیت کے تمام اقدامات کئے گئے ہیں تاہم خواتین کو تنگ کرکے مک مکا کرنے والے نوسر باز ریٹیلرز کی سرگرمیوں پر بھی نظر رکھی جا رہی انگوٹھے لگواکر امدادی رقم نہ دینے والییا کٹوتی کرنے والے نوسربازوں کی نشاندہی کریں دریں اثناء مشیر وزیراعلی پنجاب نے چوک چورٹہ پر لنگر خانہ کی تعمیر، گرین بیلٹس، بینچز، جھولے اور سلائیڈز کی تنصیب سمیت دیگر ترقیاتی کام کا جائزہ لیا۔

گرفتار

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) ضلع راجن پور کے مختلف شہروں محمدپوردیوان اور حاجی پور میں احساس کفالت پروگرام کے تحت مستحق خواتین سے کٹوتی کر نے والے(بقیہ نمبر13صفحہ6پر)

6 افراد گرفتار کیے گئے ،ملزمان کے قبضہ سے ڈیوائس، کارڈز اور رقوم برآمدکرلی گئیں تفصیلات کے مطا بق پولیس اورسیکورٹی اداروں نے گھروں میں ڈیوائس کے ذریعہ احسا س کفالت پروگرام کا جھا نسہ دے کر مستحق خواتین سے فی کس پا نچ سو سے ایک ہزار روپے زبردستی وصول کر نے والے چھ افراد کوگرفتار کرکے اُن کے قبضہ سے ڈیوائس، رقم ودیگر سامان برآمد کر کے مقدمات درج کرلئے ہیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -