کرونا وائرس کیخلاف جنگ‘ لودھراں پائلٹ پراجیکٹ کی طرف سے طبی سامان ڈپٹی کمشنر ملتان کے حوالے

    کرونا وائرس کیخلاف جنگ‘ لودھراں پائلٹ پراجیکٹ کی طرف سے طبی سامان ڈپٹی ...

  

لو د ہر ا ں (نمائندہ پاکستان) سماجی فلاحی تنظیم لودھراں پائلٹ پراجیکٹ کے بانی جہانگیر ترین نے کورونا وائرس کے خلاف جاری مہم میں درپیش مسائل کے پیش نظر(بقیہ نمبر22صفحہ6پر)

ملتان کی ضلعی انتظامیہ کو درکار وسائل کی بڑی کھیپ عطیہ کردی۔ ڈپٹی کمشنر ہاؤس ملتان میں جہانگیر ترین کی جانب سے لودھراں پائلٹ پراجیکٹ کے چیف ایگزیکٹیو آفسیر ڈاکٹر عبدالصبور نے تمام ضروری طبی سامان ڈپٹی کمشنر ملتان عامر خٹک کے حوالے کردیا۔ طبی سامان میں 1300 پی پی ای سوٹس،432 این 95ماسکس، اور 425 کے این 95 ماسکس شامل ہے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ملتان نے جہانگیر خان ترین اور ایل پی پی انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان مشکل حالات میں یہ وسائل کسی نعمت سے کم نہیں ہیں۔اس جدید سامان سے ہمیں کورونا جیسے چیلنج سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ جب سے ملتان میں قرنطینہ سنٹربنایا گیا ہے توجہانگیر ترین مسلسل مجھ سے رابطے میں رہتے ہیں اور ہر قسم کی سپورٹ فراہم کرتے ہیں انکی جانب سے ملنے والے سامان کو مختلف ہسپتالوں،سنٹرز اور تبلیغی مراکز میں تعینات عملے کی حفاظت یقینی بنانے مدد ملے گی۔ ایل پی پی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈاکٹر عبدالصبور نے کہا کہ کورونا کے خلا ف جنگ میں جہانگیر ترین اپنی عوام کی مدد کے لئے کوشاں ہیں۔ جہانگیر ترین کی ہدایت پر ملتان اور لودھراں کی ضلعی انتظامیہ سے رابطے میں ہیں اور انکی مکمل سپورٹ کررہے ہیں۔

حوالے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -