سندھ حکومت غلط فیصلے کر کے افراتفری پیدا کر رہی ہے، حلیم عادل شیخ

  سندھ حکومت غلط فیصلے کر کے افراتفری پیدا کر رہی ہے، حلیم عادل شیخ

  

کراچی(این این آئی)پی ٹی آئی مرکزی نائب صدر سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے سندھ حکومت کی ناقص کارکردگی پر اپنے جاری (بقیہ نمبر21صفحہ6پر)

کردہ وڈیو بیان میں کہا ہے کہ گزشہ رات سے ایک ڈراما چلایا گیا کوئی کہہ رہا تھا متاثرہ ہوسیز بند ہورہی ہیں، کوئی کہہ رہا تھا بند نہیں ہورہی ہیں عوام میں افرا طفری جیسا اچانک ماحول پیدا کیا گیا عوام کو کوئی قبل از وقت کی آگاہی نہیں دی گئی، پھر کسی اور وزیر نے کہا بند کراچی کی یوسیز بند نہیں ہورہی ہیں کرفیو نہیں ہوگا۔ جن کراچی کی یونین کاؤنسل کو بند کرنے کا ذکر کیا گیا تھا ان ان حلقوں میں ہماری اکثریت ہے عوام تنگ ہوچکی۔ سندھ حکومت کی نااہلی ہے بغیر کسی حکمت عملی کے نادر احکامات جاری کروا ئے جاتے ہیں۔ پہلے لاک ڈاؤن کی وجہ سے عوام بیزار ہوچکی ہے متعدد مقدمات و گرفتاریاں ہوچکی ہیں۔ ایسی صورتحال میں پولیس اور رینجرس کو عوام کے سامنے کھڑا کرنا چاہتے ہیں۔پولیس اور رینجرز کا کوئی قصور نہیں ہے جن کو ڈائریکیشن مثبت انداز میں نہیں دی جاتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت کی ترجمانی پر پیپلزپارٹی کے رہنما لڑ رہے ہوتے ہیں عوام کو معلوم ہی نہیں سندھ حکومت کا ترجمان کون ہے۔ بلاول زرداری عوام کو کلیئر کریں کہ سندھ حکومت کا ترجمان کون ہے۔؟آپس میں ترجمان لڑنے کے بجائے عوام کی خدمت کریں۔ وزیر اعلیٰ نے جو میڈل لینے تھے لے لئے برائے مہربانی اب جلدبازی سے کام نہ لیں۔ تمام تر فیصلے عوام کے مفادات میں لئے جائیں۔

حلیم عادل شیخ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -