محکمہ ریلوے‘ ریسٹورنٹس‘ سٹالوں کے کرائے ایک ماہ کیلئے معاف کرنیکا فیصلہ
ملتان(نمائندہ خصوصی)ڈویژنل ریلوے انتظامیہ ملتان نے ڈویژن بھرکے کارٹیکسی،سائیکل،موٹرسائیکل اسٹینڈ،اوراسٹیشنوں کے پلیٹ فارموں پرموجودکھانے پینے کے رسٹورنٹس،سٹالوں سمیت دیگراشیاء کے سٹالوں کے ایک ماہ کے کرائے معاف کرنے کافیصلہ کیاہے۔بتایاجاتاہے۔اس سلسلہ میں ڈویژنل انتظامیہ نے چیف(بقیہ نمبر14صفحہ6پر)
کمرشل منیجرریلوے ہیڈکوارٹرلاہورکومراسلہ جاری کردیاہے جس میں کوروناوائرس کے باعث مسافرٹرینوں کی بندش کومدنظررکھتے ہوئے تمام اسٹیشنوں پرموجودسٹال مالکان کے ماہ مئی کے کرائے معاف کرنے کی استدعاکی گئی ہے۔واضح رہے کہ کوروناوائرس کے سبب مسافرٹرینوں کی بندش کے بعدسٹال مالکان نے کرایوں کی معافی کامطالبہ کیاتھا۔جس کے بعدڈویژنل انتظامیہ نے ہیڈکوارٹرکومراسلہ بھجوادیاہے۔
کرائے