شیخ زید ہسپتال‘ آئسولیشن وارڈ میں زیر علاج مریضوں کا اللہ حافظ

  شیخ زید ہسپتال‘ آئسولیشن وارڈ میں زیر علاج مریضوں کا اللہ حافظ

  

رحیم یارخان(بیورورپورٹ)شیخ زید ہسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں کرونا وائرس میں مبتلا نوجوان ناکافی سہولیات پر پھٹ پڑا غیرمعیاری کھانا دینے اورعلاج معالجہ کیلئے موجود ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کو بھی حفاظتی سامان نہ دیئے جانے کا انکشاف ہوا ہے تفصیل کے مطابق شیخ زیدہسپتال میں کرونا وائرس میں مبتلا مریضوں کیلئے بنائے گئے آئسولیشن وارڈ میں وائرس میں مبتلا(بقیہ نمبر15صفحہ6پر)

لیاقت پور کے رہائشی مبشر اعوان نے میڈیا کو انکشاف کیا کہ آئسولیشن وارڈ میں اس سمیت وائرس میں مبتلا مریضوں کو انتہائی غیر معیاری ناشتہ اور کھانا فراہم کیا جارہا ہے جوکہ کھانے کے قابل نہیں دوپہر کا کھانا 4بجے تک مہیا کیا جاتا ہے جوکہ انتہائی نامناسب ہے۔ متاثرہ مریض نے مزید انکشاف کیا کہ آئسولیشن وارڈ میں علاج معالجہ کیلئے موجود ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کووائرس سے بچنے کیلئے کسی قسم کا حفاظتی سامان بھی نہ دیا گیا ہے۔ متاثرہ کرونا وائرس مریض مبشر اعوان نے ڈپٹی کمشنر علی شہزاد سے اپیل کی ہے کہ وہ بیان کی جانے والی صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر سہولیات کو بہتر بنانے کے اقدامات کریں۔

اللہ حافظ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -