جام پور: بھتیجوں کا چچا پر وحشیانہ تشدد‘ حالت تشویشناک
جام پور (نمائندہ خصوصی) ناخلف بھتیجوں نے معمولی تکرار پر حقیقی چچا کو مار مار کر ادھ موا کردیا ٗ شدید زخمی حالت میں ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق نواحی بستی رندان کے رہائشی فدا حسین ولد واحد بخش کھوکھر نے اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ گزشتہ سے پیوستہ روز میرے بھتیجے مجاہد حسین ٗ عبدالرزاق ٗ زاہد حسین (بقیہ نمبر16صفحہ6پر)
اور تسلیم حسین پسران نذر حسین اقوام کھوکھر راستہ کے تنازعہ پر میری بہن کا غلیظ گالیاں دے رہے تھے میں مداخلت کرکے منع کیا تو وہ مشتعل ہو کر مجھ پر حملہ آور ہو گئے ٗ ملزمان نے ڈنڈوں اور سوٹوں سے مجھے تشدد کا نشانہ بنایا جس سے میرا سر کھل گیا اور میں بے ہوش ہوگیا ٗ مجھے بے ہو شی کی حالت میں ٹی ایچ کیو ہسپتال جام پور منتقل کیا گیا تو ملزمان نے سیاسی اثرو رسوخ استعمال کرتے ہوئے میڈیکل آفسیر سے سازباز کرلی اور میراایم ایل سی نل کرادیا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ملزمان نے میری پولیس کارروائی بھی نہ ہونے دی۔انہوں نے کہاکہ میں نے مقامی عدالت سے ری میڈیکل کے آرڈر حاصل کرلیئے ہیں اور عدالت نے ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال راجن پور کو میڈیکل بورڈ کے ذریعہ دوبارہ میڈیکل کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ فدا حسین نے وزیر اعلیٰ پنجاب ٗ آر پی او ڈیرہ غازیخان اور ڈی پی اوراجن پور سے ملزمان کیخلاف قانونی کارروائی کرکے انصاف فراہم کرنے کا پر زور مطالبہ کیا ہے۔
تشدد