تیل سیل میں کمی‘ پارکو آئل ریفائزی بند‘ ایف بی آر کو شدید دھچکا

  تیل سیل میں کمی‘ پارکو آئل ریفائزی بند‘ ایف بی آر کو شدید دھچکا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر) کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشہ کے پیش نظر لاک ڈاؤن کے باعث پاکستان کی سب سے بڑی ایک لاکھ بیرل یومیہ کی پیدوار والی کروڈپاک عرب آئل ریفائنری تیل کی کھپت نہ ہونے کی وجہ سے بندکردی گئی، لاک ڈاؤن کی وجہ سے تیل کی سیل میں شدید کمی ہوگئی تفصیل کے مطابق کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشہ کے پیش نظر لاک (بقیہ نمبر17صفحہ6پر)

ڈاؤن ہونے پرپاکستان کی سب سے بڑی ایک لاکھ بیرل یومیہ کی پیدوار والی قصبہ گجرات میں واقع پارکو آئل ریفائنری تیل کی کھپت نہ ہونے کی وجہ سے بندکر دی گئی ہے،پارکو میں تیل کی پیدوار کوذخیرہ کرنے کیلئے بنائے گئے تمام ٹینک بھر جانے کے بعد ریفائنری مجبورا بند کرناپڑی اور ٹینک خالی ہونے تک ریفائنری بندرہے گی، ریفائنری بند ہونے سے پارکو کے علاوہ گورنمنٹ آف پاکستان ایف بی آر کو بھی شدید دھچکا لگاہے اور تیل کی پیدوار پر ٹیکس کولیکشن میں واضح کمی سے ایف بی آر میں شدید تشویشناک جا رہی ہے، کورنا وائرس لاک ڈاؤن کی وجہ سے ٹرانسپورٹ کی بندش سے تیل کی سیل میں شدید کمی آگئی جبکہ آئل مارکیٹنگ کمپنیز کی طرف سے ڈیلرز کو پرکشش پیکج دینے کے باوجود ڈیلرز اپنی سیل بڑھانے میں ناکام ہو گئے ہیں۔