حکومت لاک ڈاؤن سے متاثرہ افراد کی بحالی کیلئے اقدامات کررہی ہے‘ سردارمحمد خان لغاری

حکومت لاک ڈاؤن سے متاثرہ افراد کی بحالی کیلئے اقدامات کررہی ہے‘ سردارمحمد ...

  

جھوک اترا (نمائندہ پاکستان) حکومت کورونا کے باعث لاک ڈاون سے متاثر ہونے والے خاندان کی ہرسطح پر امداد اور بحالی کے لیے سنجیدہ اقدامات کررہی ہے عمران خان غریب دیہاڑی دار مزدور پیشہ(بقیہ نمبر18صفحہ6پر)

متوسط طبقہ کو خصوصی طور فوکس کررہے ہے اور دن رات کورانا پر قابو پانے اور کمزور طبقہ کی بحالی کے لیے کوشاں ہیں.غریب عوام کی امدادی رقوم میں خوردبرد یا ڈاکہ ہرگز برداشت نہیں کریں گے مستحقین کو امداد کی تقسیم کے دوران انتظامیہ مطولبہ سہولیات دے شکایات کا فوری ازالہ کرے کیش ختم ہونے کا مسئلہ حل کرنے کے لیے بنک اپنا نمائندہ موقع پر بیٹھائے ان خیالات کااظہار پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے سردار محمد خان لغاری نے جھوک اترا بوائز ہائی سکول میں قائم سنٹر کا اچانک وزٹ کرتے وقت صحافیوں عملہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا.قبل ازیں انہوں نے بستی چانڈیہ میں بزرگ سیاسی سماجی شخصیت سردار غلام رسول خان چانڈیہ کی وفات پر سوگواران عبدالعزیز خان چانڈیہ عبدالحئی خان چانڈیہ عبداللہ خان چانڈیہ سے اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحوم کے بلنددرجات و مغفرت کی دعا کی اس موقع پر صفدر خان چانڈیہ.آصف نذر خان مریدانی.حاجی اللہ بخش چانڈیہ.حاجی رمضان چانڈیہ.عبدالمجید چانڈیہ.عبدالرشید چانڈیہ.عبدالکریم چانڈیہ.میاں مستقیم اختر جتوئی و دیگر موجود تھے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -