احفاظ الرحمان کی رحلت بڑا سانحہ ہے، ناصرشاہ

  احفاظ الرحمان کی رحلت بڑا سانحہ ہے، ناصرشاہ

  

کراچی(سٹاف رپورٹر)وزیر اطلاعات وبلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے معروف صحافی، شاعر و تحقیق نگار احفاظ الرحمان کے انتقال کو بڑا سانحہ قرار دیا ہے۔ تعزیتی بیان میں وزیر اطلاعات سندھ نے احفاظ الرحمان کو ان کی صحافتی خدمات پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے قلم کی کاٹ سے احفاظ الرحمان نے آمریت کے بڑے بڑے بتوں کو پاش کیا اور ظلم و ستم کے ضابطوں کو ماننے کے بجائے ظالم کے سامنے ڈٹ جانے کو ترجیع دی اور سخت ترین حالات میں بھی احفاظ الرحمان نے حق و صداقت کا پرچم تھامے رکھا۔ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ملک کی صحافی برادری کے لئے احفاظ الرحمان کی ذات شجر سایہ دار کی طرح تھی جس سے بے شمار نوجوان صحافیوں نے استفادہ حاصل کیا۔ وزیر اطلاعات سندھ کے مطابق احفاظ الرحمان کی دلیری، صاف گوئی اور ہمت کا اعتراف ان کے دشمن بھی کرتے ہیں اور اس بات میں کوئی دو رائے نہیں کہ ان کی وفات سے صحافت کا ایک عظیم باب بند ہوگیا۔

مزید :

صفحہ اول -